پارہ 5 والمُحصنت

النساء (مدنیہ )

رکوع 17

135سے 141

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

انصاف کے علمبردار

اور

اللہ واسطے کے گواہ بنو

اگرچہ

تمہارے انصاف اور تمہاری گواہی کی

زد خود تمہاری اپنی ذات پر

یا

تمہارے والدین اور رشتے داروں پر ہی

کیوں نہ پڑتی ہو

فریقِ معاملہ

خواہ مالدار ہو یا غریب

اللہ تم سے زیادہ اُن کا خیر خواہ ہے

لہٰذا

اپنی خواہشِ نفس کی پیروی میں

عدل سے باز نہ رہو

اور

اگر

تم نے لگی لپٹی بات کہی

یا

سچائی سے پہلو بچایا تو جان رکھو

کہ

جو کچھ تم کرتے ہو

اللہ کو اِس کی خبر ہے

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

ایمان لاؤ

اللہ پر اور اُس کے رسولﷺ پر

اور

اُس کتاب پر جو

اللہ نے اپنے رسولﷺ پر نازل کی ہے

اور

ہر اُس کتاب پر جو

اس سے پہلے وہ نازل کر چکا ہے

جس نے

اللہ اور اس کے ملائکہ

اور

اُس کی کتابوں اور اُس کے رسولوں

اور

روزِ آخرت سے کفر کیا

وہ گمراہی میں بھٹک کر بہت دور نکل گیا

رہے وہ لوگ جو ایمان لائے پھر کُفر کیا

پھر

اپنے کُفر میں بڑھتے چلے گئے

تو

اللہ ہرگز ان کو معاف نہ کرے گا

اور

نہ کبھی ان کو راہِ راست دکھائے گا

اور

جو منافق اہلِ ایمان کو چھوڑ ک

ر کافروں کواپنا رفیق بناتے ہیں

انہیں یہ مژدہ سنا دو

کہ

اُن کے لیے درد ناک سزا تیار ہے

کیا یہ لوگ

عزت کی طلب میں اُن کے پاس جاتے ہیں

حالانکہ

عزت تو ساری کی ساری

اللہ ہی کے لیے ہے

اللہ

اس کتاب میں تم کو

پہلے ہی حکم دے چکا ہے

کہ

جہاں تم سنو کہ

اللہ کی آیات کے خلاف

کفر بکا جا رہا ہے

اور

ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے

وہاں نہ بیٹھو

جب تک کہ

لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں

اب اگر تم ایسا کرتے ہو

تو

تم بھی انہی کی طرح ہو

یقین جانو

کہ

اللہ منافقوں اور کافروں کو جہنم میں

ایک جگہہ جمع کرنے والا ہے

یہ منافق تمہارے معاملے میں انتظار کر رہے ہیں

( کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے)

اگر

اللہ کی طرف سے فتح تمہاری ہوئی

تو آکرکہیں گے

کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے ؟

اگر

کافروں کا پلہ بھاری رہا تو اُن سے کہیں گے

کہ

کیا ہم تمہارے خلاف لڑنے پر قادر نہ تھے

اور

پھر بھی ہم نے تم کو مسلمانوں سے بچایا ؟

پس

اللہ ہی تمہارے اور اُن کے معاملے کا

فیصلہ قیامت کے روز کرے گا

اور

( اس فیصلے میں) اللہ نے

کافروں کیلئے مسلمانوں پر غالب آنے کی

ہرگز

کوئی سبیل نہیں رکھی ہے

پارہ 5 والمُحصنت

النساء (مدنیہ )

142سے 147

یہ منافق

اللہ کے ساتھ دھوکہ بازی کر رہے ہیں

حالانکہ

درحقیقت

اللہ ہی نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا ہے

جب

نماز کیلیۓ اٹھتے ہیں تو کسمساتے ہوئے

محض لوگوں کو دکھانے کی خاطر اٹھتے ہیں

اور

اللہ کو کم ہی یاد کرتے ہیں

کفر و ایمان کے درمیان ڈانواڈول ہیں

نہ پورے اس طرف ہیں نہ پُورے اُس طرف

جسے

اللہ نے بھٹکا دیا ہو

اُس کے لیے تم کوئی راستہ نہیں پا سکتے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

مومنوں کو چھوڑ کر

کافروں کو اپنا رفیق نہ بناؤ

کیا تم چاہتے ہو

کہ

اللہ کو اپنے خلاف صریحا حُجت دے دو

یقین جانو

کہ

منافق جہنم کے سب سے

نیچے طبقے میں جائیں گے

اور

تم کسی کواُن کا مددگارنہ پاؤ گے

البتہ

جو اُن میں سے تائب ہو جائیں

اور

اپنے طرزِ عمل کی اصلاح کر لیں

اور

اللہ کا دامن تھام لیں

اور

اپنے دین کو

اللہ کیلئے خالص کر دیں

ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں

اور

اللہ مومنوں کو

ضرور

اجرِ عظیم عطا فرمائے گا

آخر

اللہ کو کیا پڑی ہے

کہ

تمہیں خوامخواہ سزا دے

اگر

تم شکر گزار بندے بنے رہو

اور

ایمان کی روش پر چلو

اللہ

بڑا قدردان ہے

اور

سب کے حال سے واقف ہے