پارہ عم 30

سورة التکاثر مکیة 102

رکوع 27

آیات 1 سے 8

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ

ایک دوسرے سے بڑھ کر

دنیا حاصل کرنے کی دُھن نے

غفلت میں ڈال رکھا ہے

یہاں تک کہ

(اسی فکر میں )

تم لبِ گور تک پہنچ جاتے ہو

ہرگز نہیں

عنقریب

تم کو معلوم ہو جائے گا

پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں

اگر تم

یقینی علم کی حیثیت سے

(اِس کے انجام کو) جانتے ہوتے

(تو تمہارا یہ طرزِ عمل نہ ہوتا)

تم دوزخ دیکھ کر رہو گے

٬پھر (سن لو کہ)

تم

بالکل یقین کے ساتھ

اُسے دیکھ لو گے

پھر ضرور

اُس روز تم سے

اِن نعمتوں کے بارے میں

جواب طلبی کی جائے گی