پارہ عم 30

سورة القارعة مکیة 101

رکوع 26

آیات 1 سے 11

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

عظیم حادثہ

کیا ہے وہ عظیم حادثہ؟

تم کیا جانو کیا ہے وہ عظیم حادثہ ؟

وہ دن جب لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے

اور

پہاڑ رنگ برنگے کے دُھنکے ہوئی اُون کی طرح ہوں گے

پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے

وہ دل پسند عیش میں ہو گا

اور

جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے

اُس کی جائے قرار گہری کھائی ہو گی

اور

تمہیں کیا خبر کہ وہ کیا چیز ہے؟

بھڑکتی ہوئی آگ