پارہ عم 30

سورة العٰدیٰت مکیة 100

رکوع 25

آیات 1 سے 11

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

قسم ہے

اُن (گھوڑوں ) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں

پھر

(اپنی ٹاپوں سے ) چنگاریاں جھاڑتے ہیں

پھر

صبح سویرے چھاپا مارتے ہیں

پھر

اُس موقع پر گردو غبار اڑاتے ہیں

پھر

اسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں

حقیقت یہ ہے کہ

انسان اپنے ربّ کا بڑا ناشکرا ہے

اور

وہ خود اس پر گواہ ہے

اور

وہ مال و دولت کی محّبت میں بری طرح مُبتِلا ہے

تو کیا وہ اُس وقت کو نہیں جانتا

جب قبروں میں جو کچھ

(مدفون ہے) اُسے نکال لیا جائے گا

اور

سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے

اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟

یقینا

اُن کا ربّ

اس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا