پارہ عم 30

سورة الزلزال مکیة 99

رکوع 24

آیات 1 سے 8

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

جب زمین اپنی پوری شدّت کے ساتھ ہِلا ڈالی جائے گی

اور

زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی

اور

انسان کہے گا یہ اس کو کیا ہورہا ہے؟

اُس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے)

حالات بیان کرے گی

کیونکہ

تیرے ربّ نے اُسے (ایسا) کرنے کا حُکم دیا ہوگا

اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے

تا کہ

ان کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں گے

پھر

جس نے ذرّہ برابر نیکی کی ہوگی

وہ اس کو دیکھ لے گا

اور

جس نے ذّرہ برابر بدی کی ہوگی

وہ اس کو دیکھ لے گا