پارہ عم 30

سورة البینةِ مدنیة 98

رکوع 23

آیات 1 سے 8

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جولوگ کافر تھے

(وہ اپنے کُفرسے) باز آنے والے نہ تھے

جب تک کہ

ان کے پاس دلیلِ روشن نہ آجائے

(یعنی) اللہ کی طرف سے ایک رسول ﷺ

جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے

جن میں بالکل راست

اور

درست تحریریں لکھی ہوئی ہوں

پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی

اُن میں تفرقہ برپا نہیں ہوا

مگر

اس کے بعد اُن کے پاس

(راہِ راست کا) بیان واضح آچکا تھا

اور

ان کو اس کے سوا

کوئی حُکم نہیں دیا گیا تھا

کہ

اللہ کی بندگی کریں

اپنے دین کو اُس کے لیے

خالص کر کےبالکل یکسو ہوکر

اور

نماز قائم کریں

اور

زکوة دیں

یہی نہایت صحیح و درست دین ہے

اہل کتاب اور مشرکین میں سے

جن لوگوں نے کُفر کیا ہے

وہ یقینا جہنم کی آگ میں جائیں گے

اور

ہمیشہ اس میں رہیں گے

یہ لوگ بد ترین خلائق ہیں

جو لوگ ایمان لےآئے

اور

جنہوں نے نیک عمل کیے

وہ یقینا بہترین خلائق ہیں

ان کی جزا اُن کے

رّب کے ہاں

دائمی قیام کی جنتّیں ہیں

جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی

وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

اللہ ان سے راضی ہوا

اور

وہ اللہ سے راضی ہوئے

یہ کچھ ہے

اُس شخص کیلیے

جس نے اپنے ربّ کا خوف کیا ہو