پارہ 4 لن تنالو

سورہ آلِ عمران (مدنی )

رکوع 2

آیات 102 سے 109

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

اللہ سے ڈرو

جیسا کہ

اِس سے ڈرنے کا حق ہے

تم کو موت نہ آئے

مگر

اس حال میں کہ تم مسلم ہو

سب مل کر

اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لو

اور

تفرقہ میں نہ پڑو

اللہ کے اُس احسان کو یاد کرو

جو اِس نے تم پر کیا ہے

تم ایک دوسرے کے دشمن تھے

اُس نے تمہارے دل جوڑ دیے

اور

اُس کے فضل اور کرم سے

تم بھائی بھائی بن گئے

تم آگ سے بھرے ہوئے

ایک گڑھے کے کنارے کھڑے تھے

اللہ نے تم کو اِس سے بچا لیا

اس طرح

اللہ اپنی نشانیاں تمہارے

سامنے روشن کرتا ہے

شائد

کہ

ان علامتوں سے

تمہیں اپنی فلاح کا

سیدھا راستہ نظر آجائے

تم میں کچھ لوگ تو

ایسے ضرور ہی ہونے چاہیے

جو نیکی کی طرف بلائیں

بھلائی کا حکم دیں

اور

برائیوں سے روکتے رہیں

جو لوگ یہ کام کریں گے

وہی فلاح پائیں گے

کہیں

تم اُن لوگوں کی طرح نہ ہوجانا

جو فرقوں میں بٹ گئے

اور

کھلی کھلی واضح ہدایات پانے کے بعد

پھر

اختلافات میں مبتلا ہوئے

جنہوں نے یہ روش اختیار کی

وہ اُس روز سخت سزا پائیں گے

جب کہ

کچھ لوگ سُرخُرو ہوں گے

اور

کچھ لوگوں کا منہ کالا ہوگا

جن کا منہ کالا ہوگا٬

( اُن سے کہا جائے گا کہ )

نعمتِ ایمان پانے کے بعد بھی

تم نے کافرانہ رویہ اختیار کیا

اچھا تو اب

اس کفرانِ نعمت کے صِلہ میں

عذاب کا مزا چکھو

رہے وہ لوگ جن کے

چہرے روشن ہوں گے

تو

اُن کو اللہ کے

دامنِ رحمت میں جگہہ ملے گی

اور

ہمیشہ وہ اسی حالت میں رہیں گے

یہ اللہ کے ارشادات ہیں

جو ہم تمہیں ٹھیک ٹھیک سنا رہے ہیں

کیونکہ

اللہ

دنیا والوں پر ظلم کرنے کا

کوئی ارادہ نہیں رکھتا

زمین و آسمان کی

ساری چیزوں کا مالک

اللہ ہے

اور

سارے معاملات

اللہ ہی کے حضور پیش ہوتے ہیں