پارہ عم 30

سورة العلق مکیة 96

رکوع 21

آیات 1 سے 19

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

(اے نبیﷺ)

پڑھو اپنے ربّ کے نام کے ساتھ

جس نے پیدا کیا

جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے

انسان کی تخلیق کی

پڑھو اور تمہارا

ربّ بڑا کریم ہے

جِس نے قلم کے ذریعہ علم سکھایا

انسان کو وہ عِلم دیا

جِسے وہ نہیں جانتا تھا

ہرگز نہیں انسان سرکشی کرتا ہے

اس بنا پر کہ

وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے

(حالانکہ)

پلٹنا یقینا تیرے

ربّ ہی کی طرف ہے

تم نے دیکھا اُس شخص کو جو

ایک بندے کو منع کرتا ہے

جب کہ وہ نماز پڑھتا ہو؟

تمہارا کیا خیال ہے

اگر (وہ بندہ) راہِ راست پر ہو

یا

پرہیز گاری کی تلقین کرتا ہو؟

تمہارا کیا خیال ہے

تمہارا کیا خیال ہے

اگر( یہ منع کرنےوالا شخص حق کو )

جھُٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟

کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟

ہرگز نہیں

اگر

وہ باز نہ آیا تو

ہم اس کی پیشانی کے بال

پکڑ کر کھینچیں گے

اُس پیشانی کو جھوٹی اور سخت خطاکار ہے

وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو

ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گۓ

ہرگز نہیں

اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو

اور

(اپنے ربّ ) کا قُرب حاصل کرو(سجدہ)