پارہ عم 30

سورة التّین مکیة 95

رکوع 20

آیات 1 سے 8

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

قسم ہے انجیر اور زیتون کی

اور

طورِسینا اور اُس پُرامن شہر (مکہ) کی

ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا

پھر

اُسے اُلٹا پھیر کر

ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا

سوائےاُن لوگوں کے جو

ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے

کہ

اُن کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے

پس (اے نبیﷺ)اس کے بعد

کون جزا و سزا کے معاملہ میں

تم کو جھٹلا سکتا ہے؟

کیا

اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟