پارہ عم 30

سورة الم نشرح مکیة 94

رکوع 19

آیات 1 سے 8

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اے نبیﷺ

کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا

اور

تم پر سے وہ بھاری بوجھ اُتار دیا

جو تمہاری کمر توڑے دے رہا تھا

اور

تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا

پس حقیقت یہ ہے کہ

ہر تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے

لہٰذا

جب تم فارغ ہو جاؤ تو

عبادت کی مشقّت میں لگ جاؤ

اور

اپنے ربّ ہی کی طرف راغب ہو