پارہ عم 30

سورة التکویرمکیة 80

رکوع 6

آیات 1 سے 29

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

جب سورج لپیٹ دیا جائے گا

اور

جب تارے بکھر جائیں گے

ٌ اور

جب پہاڑ جلائے جائیں گے

اور

جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں

اپنے حال پے چھوڑ دی جائیں گی

اور

جب جنگلی جانور سمیٹ کر

اکٹھے کر دیے جائیں گے

اور

ٌ جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے

اور

جب جانیں جسموں سے جوڑ دی جائیں گی

اور

جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا

ٌکہ

ٌ وہ کس قصور میں ماری گئی ؟

اور

جب اعمال نامے کھولے جائیں گے

اور

جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا

اور

جب جہنم دہکائی جائے گی

اور

جب جنّت قریب لےلائی جائے گی

اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہوجائے گا

کہ

وہ کیا لے کر آیا ہے

پس نہیں!!

میں قسم کھاتا ہوں پلٹنے والوں

اور

چھپ جانے والے تاروں کی

اور

رات کی جب کہ وہ رخصت ہوئی

اور

صبح کی جب اُس نے سانس لیا

یہ فی الواقع

ایک بزرگ پیغامِبر کاقول ہے

جو

بڑی توانائی رکھتا ہے

عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے

وہاں

اس کا حُکم مانا جاتا ہے

وہ بااعتماد ہے

اور

(اہلِ مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے

اُس نے اس پیغامبر کو روشن افق پر دیکھا ہے

اور

وہ غیب ( کے اس علم کو)

لوگوں تک پہنچانے کے معاملہ میں

بخیل نہیں ہے

اور

یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے

پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟

یہ تو سارے جہان والوں کے لیے

ایک نصیحت ہے

تم میں ہر اُس شخص کیلئے

جو راہِ راست پرچلنا چاہتا ہو

اور

تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا

جب تک

اللہ ربّ العالمین نہ چاہے