تبٰرک الذی 29

سورة الدھر مدنیة 76

رکوع 20

آیات 23 سے 31

اے نبی ﷺ

ہم نے ہی تم پر

یہ قرآن تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے

لہٰذا

تم اپنے ربّ کے حُکم پر صبرکرو

اور

ان میں سے کسی

بد عمل یا مُنکرِ حق کی بات نہ مانو

اپنے ربّ کا نام صبح و شام یاد کرو

رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو

اور

رات کے طویل اوقات میں

اس کی تسبیح کرتے رہو

یہ لوگ تو

جلدی حاصل ہونےوالی چیز

(دنیا) سے محبت رکھتے ہیں

جو بھاری دن آنے والا ہے

اسے نظر انداز کر دیتے ہیں

ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے

اور

اِن کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں

اور

ہم جب چاہیں

ان کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں

یہ ایک نصیحت ہے

اب جس کا جی چاہے اپنے

ربّ کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے

اور

تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا

جب تک کہ اللہ نہ چاہے

یقینا

اللہ بڑا علیم و حکیم ہے

اپنی رحمت میں

جس کو چاہتا ہے داخل کرتا ہے

اور

ظالموں کے لیے اُس نے

دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے