تبٰرک الّذی 29

سورةالمزمّل مکیة 74

رکوع 14

آیت 20

اے نبیﷺ تمہارا ربّ جانتا ہے

کہ تم

کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات

اور

کبھی ایک تہائی رات عبادت میں کھڑے رہتے ہو

اور

تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک گِروہ یہ عمل کرتا ہے

اللہ ہی رات اور دن کے اوقات کا حساب رکھتا ہے

اُسے معلوم ہے

کہ

تم لوگ اوقات کا ٹھیک شمار نہیں کر سکتے

لہٰذا

اِس نے تم پر مہربانی فرمائی

اب جتنا

قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو

پڑھ لیا کرو

اُسے معلوم ہے

کہ

تم میں سے کچھ مریض ہوں گے

کچھ دوسرے لوگ

اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں

اور

کچھ اور لوگ

اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں

پس

جتنا قرآن آسانی سے پڑھا جا سکے

پڑھ لیا کرو

نماز قائم کرو

اور

زکوة دو

اور

اللہ کو اچھّا قرض دیتے رہو

جوکچھ

بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے

اِسے اللہ کے ہاں موجود پاؤ گے

وہی زیادہ بہتر ہے

اور

اس کا اجر بہت بڑا ہے

اللہ سے مغفرت مانگتے رہو

بے شک

اللہ بڑا غفورو رحیم ہے