تبٰرک الّذی 29

سورة نوح مکیة 71

رکوع 10

آیات 21سے 28

نوحؑ نے کہا

میرے ربّ اُنھوں نے میری بات ردّ کر دی

اور

اُن (رئیسوں ) کی پیروی کی

جو مال اور اولاد پا کر

اور

زیادہ نامراد ہو گئے ہیں

اِن لوگوں نے

بڑا بھاری مکر کا جال پھیلا رکھّا ہے

انھوں نے کہا

ہرگز نہ چھوڑو

اپنے معبودوں کو اور نہ چھوڑو

٬٬ ود٬٬ اور ٬٬ سُواع ٬٬ کو اور نہ"" یُغوث"" اور نہ"" یعوق"" اور"" نسر"" کو

اِنھوں نے بہت لوگوں کو گمراہ کیا ہے

اور

تُو بھی ان ظالموں کو

گمراہی کے سِوا کسی چیز میں ترّقی نہ دے

اپنی خطاؤں کی بِنا پر ہی وہ غرق کیے گئے

اور

آگ میں جھونک دیے گئے

پھر

انہوں نے اپنے لیے

اللہ سے بچانے والا کوئی مددگار نہ پایا

اور

نوحؑ نے کہا

٬٬ میرے ربّ ٬٬

اِن کافروں میں سے کوئی زمین پر بسنے والا نہ چھوڑ

اگر

تو نے ان کو چھوڑ دیا

تو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے

اور

ان کی نسل سے جو بھی پیدا ہوگا

بدکار اور سخت کافرہی ہوگا

میرے ربّ

مجھے اور میرے والدین کواور ہراُس شخص کو

جو میرے گھرمومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے

اور

سب مومن مردوں کو معاف فرما دے

اور

ظالموں کے لئے ہلاکت کے سوا

کسی چیز میں اضافہ نہ کر