تبٰرک الّذی 29

سورةالحاقة مکیة 69

رکوع 6

آیات 38سے 52

پس نہیں میں قسم کھاتا ہوں

ان چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو

اور

ان کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے

یہ ایک رسول ﷺکریم کا قول ہے

کسی شاعر کا قول نہیں ہے

تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو

اور

نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے

تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو

یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے

اور

اگر

اس( نبیﷺ ) نے خود گھڑ کر

کوئی بات

ہماری طرف منسوب کی ہوتی

تو

ہم اس کا دائیاں ہاتھ پکڑ لیتے

اور

اس کی رگِ گردن کاٹ ڈالتے

پھر

تم میں سے کوئی (ہمیں )

اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا

در حقیقت

یہ

پرہیز گار لوگوں کیلیۓ ایک نصیحت ہے

اور

ہم جانتے ہیں

کہ

تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں

ایسے کافروں کیلئے

یقینا یہ موجب حسرت ہے

اور

یہ بالکل یقینی حق ہے

پس اے نبیﷺ

اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو