قد سمع اللہ 28

سورةالتحریم مدنیہ 66

رکوع 20

آیات 8 سے 20

اے لوگو جو ایمان لائے ہو

اللہ سے توبہ کرو

خالص توبہ

بعید نہیں کہ

اللہ تمہاری برائیاں دور کر دے

اور

تمہیں ایسی جنّتوں میں داخل فرما دے

جِن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی

یہ وہ دِن ہوگا جب

اللہ اپنے نبیﷺ کو

اور

اُن لوگوں کو جو اُس کے ساتھ ایمان لائے ہیں

رُسوا نہ کرےگا

اُن کا نور ان کے آگے آگے

اور

اُن کے دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا

اور

وہ کہ رہے ہوں گے

کہ

اے ہمارے ربّ

ہمارا نور ہمارے لیے مکمل کردے

اور

ہم سے درگزر فرما

تُو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

اے نبیﷺ

کُفّار اور مُنافقین سے جہاد کرو

اور

اُن کے ساتھ سختی سے پیش آؤ

اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے

اور

وہ بہت بُرا ٹھکانہ ہے

اللہ کافروں کے معاملہ میں

نوحؑ اور لوطؑ کی بیویوں کو بطورِ مثال پیش کرتا ہے

وہ ہمارے دو صالح بندوں کی زوجیّت میں تھیں

مگر

انہوں نے اپنے شوہروں سے خیانت کی

اور

وہ اللہ کے مُقابلے میں اُن کے کچھ کام نہ آسکے

دونوں سے کہہ دیا گیا

کہ

جاؤ آگ میں جانے والوں کے ساتھ

تم بھی چلی جاؤ

اور

اہلِ ایمان کے معاملے میں

اللہ فرعون کی بیوی کی مثال پیش کرتا ہے

جب کہ اُس نے دعا کی

اے میرے ربّ

میرے لیے اپنے ہاں جنّت میں ایک گھر بنا دے

اور

مجھے فرعون اور اس کے عمل سے بچا لے

اور

ظالم قوم سے مجھ کو نجات دے

اور

عمران کی بیٹی مریم کی مثال دیتا ہوں

جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تھی

پھر

ہم نےاس کے اندر

اپنی طرف سے روح پھونک دی

اور

اس نے اپنے ربّ کے ارشادات

اور

اس کی کتابوں کی تصدیق کی

اور

وہ اطاعت گزار لوگوں میں سے تھی