قد سمع اللہ 28

سورةالتحریم مدنیہ 66

رکوع19

آیات 1 سے 7

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانےوالا ہے

اے نبیﷺ

تم کیوں اُس کو حرام کرتے ہو جو

اللہ نے تمہارے لئے حلال کی ہے

(کیا اس لیے کہ)

تم اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہو؟

اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے

اللہ نے تم لوگوں کے لیے

اپنی قسموں کی پابندی سے نکلنے کا

طریقہ مقّرر کر دیا ہے

اللہ تمہارا مولیٰ ہے

اور

وہی علیم و حکیم ہے

( اور یہ معاملہ بھی قابلِ توجہ ہے کہ)

نبیﷺ نے ایک بات

اپنی ایک بیوی سے راز میں کہی تھی

پھر جب اُس بیوی نے

( کسی اور پر) وہ راز ظاہر کر دیا

اور

اللہ نے نبیﷺ کو

اِِس (افشائے راز کی) اطلاع دے دی

تو نبی ﷺ

اس پر کسی حد تک( اُس بیوی ) کو خبردار کیا

اور

کسی حد تک اِس سے درگزر کیا

پھر جب نبیﷺ نے اُسے

افشائے راز کی یہ بات بتائی

تو اُس نے پُوچھا

آپ کو کس نے اس کی خبردے دی؟

نبیﷺ نے کہا

مجھے اُس نے خبر دی جو سب کچھ جانتا ہے

اور

خوب باخبر ہے اگر تم دونوں

اللہ سے توبہ کرتی ہو

( تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے)

کیونکہ

تمہارے دِل سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں

اور اگر

نبیﷺ کے مقابلہ میں

تم نے جتھہ بندی کی تو جان رکھّو

کہ

اللہ اُس کا مولیٰ ہے

اور

اس کے بعد جبرئیل ؑ اور تمام صالح اہلِ ایمان

اور

سب ملائکہ اس کے ساتھی اور مددگار ہیں

بعید نہی کہ اگر

نبیﷺ تم سب بیویوں کو طلاق دے دے

تو

اللہ اسے ایسی بیویاں

تمہارے بدلے میں عطا فرما دے گا

جو تم سے بہتر ہوں گی

سچیّ مُسلمان با ایمان اطاعت گزار توبہ گزار

اور

روزہ دار خواہ شوہر دیدہ ہوں یا باکرہ

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو

اُس آگ سے جس کا ایندھن

انسان اور پتھر ہوں گے

جس پر نہایت تُند خُو

اور

سخت گیر فرشتے مّقرر ہوں گے جو کبھی

اللہ کے حُکم کی نافرمانی نہی کرتے

اور

جو حُکم بھی انہیں دیا جاتا ہے

اُسے بجا لاتے ہیں

( اُس وقت کہا جائے گا کہ)

اے کافرو

آج معذرتیں پیش نہ کرو

تمہیں تو ویسا ہی بدلہ دیا جا رہا ہے

جیسے تم عمل کر رہے تھے