قد سمع اللہ 28

سورةالطلاق مدنیہ 65

رکوع 18

آیات 8 سے 12

کتنی ہی بستیاں ہیں

جنھوں نے

اپنے ربّ اور اس کے رسولوں کے

حُکم سے سرتابی کی

تو ہم نے

ان سے سخت محاسبہ کیا

اور

ان کو بری طرح سزا دی

انھوں نے اپنے کیے کا مزا چکھ لیا

اور

ان کا انجام کار گھاٹا ہی گھاٹا ہے

اللہ نے (آخرت میں ) ان کے لیے

سخت عذاب مہیا کر رکھّا ہے

پس !!

اللہ سے ڈرو

اے صاحبِ عقل لوگو

جو ایمان لائے ہو

اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کر دی ہے

ایک ایسا رسولﷺ جو تم کو

اللہ کی صاف صاف ہدایت

دینے والی آیات سُناتا ہے

تا کہ

ایمان لانے والوں

اور

نیک عمل کرنے والوں کو

تاریکیوں سے نکال کر

روشنی میں لے آئے جو کوئی

اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے

اللہ اُسے ایسی جنتّوں میں داخل کرے گا

جِن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی

یہ لوگ اُن میں

ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

اللہ نے ایسے شخص کے لیے

بہترین رزق رکھّا ہے

اور

اللہ وہ ہے جِس نے سات آسمان بنائے

زمین کی قِسم سے بھی انہی کے مانند

اُن کے درمیان حُکم نازل ہوتا رہتا ہے

( یہ بات تمہیں اس لیے بتائی جا رہی ہے)

تا کہ تم جان لو

کہ

اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

اور

یہ کہ

اللہ کا علم ہر چیز پر مُحیط ہے