قد سمع اللہ 28

سورةالتغابن مدنیہ 64

رکوع 16

آیات 11 سے 18

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانےوالا ہے

کوئی مُصیبت کبھی نہیں آتی

مگر

اللہ کے اِذن ہی سے آتی ہے

جو شخص اللہ پر ایمان رکھتا ہے

اللہ اس کے دل کو ہدایت بخشتا ہے

اللہ کو ہر چیز کا علم ہے

اللہ کی اطاعت کرو

اور

رسولﷺ کی اطاعت کرو

لیکن

اگر

تم اطاعت سے منہ موڑتے ہو

تو

ہمارے رسولﷺ پر صاف صاف حق پہنچا دینے کے سوا

کوئی ذمہ داری نہیں ہے

اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی خُدا نہیں

لہٰذا

ایمان لانے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے

اے لوگو!!

جو ایمان لائے ہو

تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں

اُن سے ہوشیار رہو

اگر

تم عفو و درگزر سے کام لو

اور

معاف کردو٬تو اللہ غفور و رحیم ہے

تمہارے مال اور تمہاری اولاد تو ایک آزمائش ہیں

اور

یہ اللہ ہی ہے جس کے پاس بڑا اجر ہے

لہٰذا

جہاں تک تمہارے بس میں ہو

اللہ سے ڈرتے رہو

سنو

اور

اطاعت کرو

اپنے مال خرچ کرو

یہ تمہارے ہی لیے بہتر ہے

جو اپنے دل کی تنگی سے محفوظ رہ گئے

بس وہی فلاح پانے والے ہیں

اگر

تم اللہ کو قرضِ حسنہ دو

تو وہ کئی گنا بڑھا کر دے گا

اور

تمہارے قصوروں سے درگزر فرمائے گا

اللہ بڑا قدردان اور بُردبار ہے

حاضر اور غائب چیزوں کو جانتا ہے

زبردست دانا ہے