قد سمع اللہ 28

سورةالتغابن مدنیہ 64

رکوع 15

آیات 1 سے 10

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانےوالا ہے

اللہ کی تسبیح کر رہی ہے

ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے

اور

ہر وہ چیز جو زمین میں ہے

اُسی کی بادشاہی ہے

اور

اُسی کے لیے یہ ہے اور وہ ہر چیز پرقادر ہے

وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا

پھر تم میں سے کوئی کافر ہے

اور

کوئی مومن

اور

اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو تم کرتے ہو

اُس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا

اور

تمہاری صورت بنائی اور بڑی عمدہ بنائی ہے

اور

اُسی کی طرف آخرکار تمہیں پلٹنا ہے

زمین اور آسمانوں کی ہر چیزکا اُسےعلم ہے

جوکچھ تم چھپاتےہو

اور

جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو

سب اس کو معلوم ہے

اور

وہ دِلوں کے حال تک جانتا ہے

کیا تمہیں ان کی خبر تک نہی پہنچی

جنہوں نے اس سے پہلے کُفرکیا

اور

پھر

اپنی شامتِ اعمال کا مزا چکھ لیا؟

اور

آگے اُن کےلئے

ایک دردناک عذاب ہے

اِس انجام کے مستحق وہ اس لئے ہوئے

کہ

اُن کے پاس ان کے رسول کھلی کھلی دلیلیں

اور

نشانیاں لےکرآتے رہے

مگر

انہوں نےکہا

کیا انسان ہمیں ہدایات دیں گۓ

اس طرح انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا

اور

منہ پھیر لیا تب

اللہ بھی ان سے بے پرواہ ہوگیا

اور

اللہ تو ہے ہی بے نیاز

اور

اپنی ذات میں محمود

منکرین نے بڑے دعوےٰ سے کہا ہے

کہ

وہ مرنے کے بعد ہرگز

دوبارہ نہ اٹھائے جائیں گے

ان سے کہو

نہیں

میرے ربّ کی قسم

تم ضرور اٹھائے جاؤ گے

پھر

ضرور تمہیں بتایا جائےگا

کہ

تم نے دنیا میں کیا کچھ کیا ہے؟

اور

ایسا کرنا

اللہ کے لیے بہت آسان ہے

پس

ایمان لاؤ

اللہ پر اور اُس کے رسولﷺ پر

اور

اُس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے

جو کچھ تم کرتے ہو

اللہ اُس سے باخبر ہے

(اس کا پتہ تمہیں اُس روز چل جائے گا)

جب اجتماع کے دن

وہ تم سب کو اکٹھا کرے گا

وہ دن ہوگا

ایک دوسرے کے مُقابلے میں

لوگوں کی ہار جیت کا

جو اللہ پر ایمان لایا ہے

اور

نیک عمل کرتا ہے

اللہ اُس کے گناہ جھاڑ دے گا

اور

اُسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا

جِن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی

یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ اِن میں رہیں گے

یہی بڑی کامیابی ہے

اور

جِن لوگوں نے کُفر کیا ہے

اور

ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے

وہ دوزخ کے باشندے ہوں گے

جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

اور

وہ بد ترین ٹھکانہ ہے