قد سمع اللہ 28

سورةالمنافقون مدنیہ 63

رکوع 13

آیات 1 سے 8

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اے نبیﷺ

جب یہ مُنافق تمہارے پاس آتے ہیں

تو کہتے ہیں

کہ

ہم گواہی دیتے ہیں

کہ

آپ یقینا اللہ کے رسولﷺ ہیں

ہاں !!

اللہ جانتا ہے

کہ

تم ضرور اُس کے رسول ہو

مگر

اللہ گواہی دیتا ہے

کہ

یہ مُنافق قطعی جھوٹے ہیں

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے

اور

اس طرح سے یہ لوگ

اللہ کے راستے سے خُود رُکتے اور دنیا کو روکتے ہیں

کیسی بُری حرکتیں ہیں جو یہ لوگ کر رہے ہیں

یہ سب کچھ اسِ وجہ سے ہے

کہ

ان لوگوں نے ایمان لا کر پھر کُفر کیا

اس لیے اِن کے دِلوں پر مُہر لگا دی گئی

اب یہ کچھ نہیں سمجھتے

انہیں دیکھو تو

اُن کے جُثےّ تمہیں بڑے شاندار نظر آئیں

بولیں تو تم اُن کی باتیں سنتے رہ جاؤ

مگر

ا صل میں یہ گویا

یہ لکڑی کے کُنڈے ہیں

جو دیوار کے ساتھ چُن کر رکھ دیے گئے ہیں

ہر زور کی آواز کواپنےخلاف سمجھتے ہیں

یہ پکّے دشمن ہیں اِن سے بچ کر رہو

اللہ کی مار اِن پر

یہ کدھر الٹے پھِِرے جا رہے ہیں

اور

جب اُن سے کہا جاتا ہے

کہ

آؤ تا کہ

اللہ کا رسولﷺ

تمہارے لیے مغفرت کی دُعا کرے

تو سر جھُکاتے ہی

اور تم دیکھتے ہو کہ

وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ آنے سے رُکتے ہیں

اے نبیﷺ

تم!!

چاہے ان کے لیے

مغفرت کی دعا کرو یا نہ کرو

ان کے لیے یکساں ہے

اللہ ہرگز انہیں معاف نہ کرے گا

اللہ فاسق لوگوں کو

ہرگز ہدایت نہیں دیتا

یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے ہیں

کہ

رسول کے ساتھیوں پر خرچ کرنا بند کردو

تا کہ

یہ مُنتشر ہو جائیں

حالانکہ

زمین اور آسمان کے خزانوں کا مالک

اللہ ہے

مگر

یہ مُنافق سمجھتے نہیں ہیں

یہ کہتے ہیں

کہ

ہم مدینہ واپس پہنچ جائیں

تو جو عزت والا ہے

وہ ذلیل کو وہاں سے نکال باہر کرے گا

حالانکہ

عزت تو

اللہ اور اسکے رسولﷺ اور مومنین کے لیے ہے

مگر

یہ مُنافق جانتے نہیں ہیں