قد سمع اللہ 28

سورةالجمعة مدنیہ 62

رکوع 11

آیات 1 سے 8

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اللہ کی تسبیح کر رہی ہے

ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے

اور

ہر وہ چیز جو زمین میں ہے

بادشاہ ہے

نہایت مُقدّس زبردست اور حکیم

وہی ہے

جس نے امّیوں کے اندر

ایک رسول خود انہی میں سے اٹھایا

جو انہیں اس کی آیات سُناتا ہے

انکی زندگی سنوارتا ہے

اور

انہیں کتاب اور حِکمت کی تعلیم دیتا ہے

حالانکہ

اِس سے پہلے وہ کھلی

گمراہی میں پڑے ہوئے تھے

اور

( اِس رسول کی بعثت)

اُن دوسرے لوگوں کے لیے بھی ہے

جو ابھی اُن سے نہی ملے ہیں

اللہ زبردست اور حکیم ہے

یہ اس کا فضل ہے جسے چاہتا ہے دیتا ہے

اور

وہ بڑا فضل فرمانے والا ہے

جِن لوگوں کو تورٰة کا حامل بنایا گیا تھا

مگر

انہوں نے اُس کا بھار نہ اُٹھایا

اُن کی مِثال اُس گدھے کی سی ہے

جس پر کتابیں لدی ہوی ہوں

اِس سے بھی زیادہ بُری مثال ہے

اُن لوگوں کی

جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا ہے

ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہی دیا کرتا

اِن سے کہو

اے لوگو!!

جو یہودی بن گئے ہو

اگر

تمہیں یہ گھمنڈ ہے

کہ

باقی سب لوگوں کو چھوڑ کر بس تم ہی

اللہ کے چہیِتے ہو تو موت کی تمّنا کرو

اگر

تم اپنے زعم میں سّچے ہو

لیکن

یہ ہرگز اُس کی تمّنا نہ کریں گے

اپنے اُن کرتوتوں کی وجہ سے

جو یہ کر چکے ہیں

اورٌ

اللہ

اِن ظالموں کو خوب جانتا ہے

اِن سے کہو

جس موت سے تم بھاگتے ہو

وہ تو تمہیں آکر رہے گی

پھر

تم اس کے سامنے پیش کیے جاؤ گے

وہ پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا ہے

اور

وہ تمہیں بتا دے گا

کہ

تم کیا کچھ کرتے رہے ہو