قد سمع اللہ 28

سورةالصف مدنیہ 61

رکوع 10

آیات 10 سے14

اے لوگو!!

جو ایمان لائے ہو

میں بتاؤں تم کو وہ تجارت

جو تمہیں عذابِ الیم سے بچا دے؟

ایمان لاؤ اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر

اور

جہاد کرو اللہ کی راہ میں

اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے

یہی

تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم جانو

اللہ تمہارے گناہ معاف کر دے گا

اور

تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا

جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی

اور

ابدی قیام کی جنتوں میں بہترین گھر تمہیں عطا فرمائے گا

یہ ہے بڑی کامیابی

اور

دوسری چیز جو تم چاہتے ہو

وہ بھی تمہیں دےگا

اللہ کی طرف سے نُصرت

اور

قریب ہی میں حاصل ہوجانے والی فتح

اے نبیﷺ

اہلِ ایمان کو اس کی بشارت دے دو

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

اللہ کے مددگار بنو

جس طرح عیسیٰ ابنِ مریم نے

حواریوں کو خطاب کر کے کہا تھا

کون ہے

اللہ کی طرف بُلانے میں میرا مددگار؟

اور

حواریوں نے جواب دیا تھا

٬٬ ہم ہیں اللہ کے مددگار٬٬

اس وقت بنی اسرائیل کا ایک گروہ ایمان لایا

اور

دوسرے گروہ نے انکار کیا

پھر

ہم نے ایمان لانے والوں کو

اُن کے دُشمنوں کے مُقابلے میں تائید کی

اور

وہی غالب ہو کر ہے