قد سمع اللہ 28

سورةالصف مدنیہ 61

رکوع 9

آیات 1 سے 9

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے

جو آسمانوں اور زمین میں ہیں

اور

وہ غالب اور حکیم ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

تم کیوں وہ بات کہتے ہو کرتے نہیں ہو؟

اللہ کے نزدیک یہ سخت ناپسندیدہ حرکت ہے

کہ تم

وہ بات کہو جو کرتے نہیں ہو

اللہ کو تو پسند وہ لوگ ہیں

جو اُس کی راہ میں

اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں

گویا کہ

وہ ایک سیسہ پِلائی ہوئی دیوار ہیں

اور

یاد کرو

موسیٰ کی وہ بات جو

اس نے اپنی قوم سے کہی تھی

کہ

اے میری قوم کے لوگ

تم کیوں مجھے اذّیت دیتے ہو

حالانکہ

تم خوب جانتے ہو

کہ

تمہاری طرف

اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں ؟

پھر جب

انہوں نے ٹیڑھ اختیار کی

تو

اللہ نے بھی اُن کے دِل ٹیڑھے کر دیے

اللہ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا

اور

یاد کرو

عیسیٰ ابن مریم کی وہ بات جو اِس نے کہی تھی

کہ

اے بنی اسرائیل

میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں

تصدیق کرنے والا ہوں

اُس تورٰة کی جو

مجھ سے پہلے آئی ہوئی موجود ہے

اور

بشارت دینے والا ہوں

ایک رسول کی

جو میرے بعد آئے گا

""جس کا نام احمد ہوگا""

مگر

جب وہ اِن کے پاس

کھلی کھلی نشانیاں لے کر آیا

تو

انھوں نے کہا یہ صریح دھوکا ہے

اب بھلا اُس شخص سے بڑھ کر

ظالم اور کون ہوگا

جو اللہ پر جھوٹے بہتان باندھے

حالانکہ

اسے اسلام (اللہ کےآگےسرِ اطاعت جھکا دینے)

کی دعوت دی جا رہی ہو ؟

ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہی دیا کرتا

یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے

اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں

اور

اللہ کا فیصلہ یہ ہے

کہ

وہ اپنے نور کو پُورا پھیلا کر رہے گا

خواہ وہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو

وہی تو ہے جِس نے

اپنے رسولﷺ کو ہدایت

اور

دینِ حق کے ساتھ بھیجا ہے

تا کہ

اُسے پوُرے کے پُورے دین پر غالب کر دے

خواہ مشرکین کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو