قد سمع اللہ 28

سورةالممتحنہ مدنیہ 60

رکوع 8

آیات 7 سے

بعید نہی کہ

اللہ کبھی تمہارے اور اُن لوگوں کے درمیان محّبت ڈال دے

جِن سے آج تم نے دشمنی مول لی ہے

اللہ بڑی قدرت رکھتا ہے اور وہ غفور ورحیم ہے

اللہ تمہیں اِس بات سے نہیں روکتا

کہ

تم اُن لوگوں کے ساتھ نیکی اور انصاف کا برتاؤ کرو

جنھوں نے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ نہیں کی ہے

اور

تمہیں تمہارے گھروں سے نہیں نکالا ہے

اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

وہ تمہیں جس بات سے روکتا ہے وہ تو یہ ہے

کہ

تم اُن لوگوں سے دوستی کرو

جنھوں نے تم سے دِین کے معاملہ میں جنگ کی ہے

اور

تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے

اور

تمہارے ا خراج میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے

اُن سے جو لوگ دوستی کریں وہی ظالم ہیں

اے لوگو!!

جو ایمان لائے ہو

جب مومن عورتیں ہجرت کرکے تمہارے پاس آئیں

( تو اُن کے مومن ہونے کی) جانچ پڑتال کر لو

اور

ان کے ایمان کی حقیقت تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے

پھر

جب تمہیں معلوم ہو جائے کہ وہ ومومن ہیں

تو

انھیں کُفّار کی طرف واپس نہ کرو

نہ وہ کُفّار کے لیے حلال ہیں

اور

نہ کُفّار اُن کے لیےحلال

اُن کے کافر شوہروں نے جو مہر اُن کو دیے تھے

وہ انھیں پھیر دو

اور

اُن سے نکاح کر لینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں

جبکہ تم اُن کے مہر ان کو ادا کردو

اور

تم خود بھی کافر عورتوں کو اپنے نکاح میں نہ روکے رہو

جو مہر تم نے اپنی کافر بیویوں کو دیے تھے

وہ تم واپس مانگ لو

اور

جو مہر کافروں نے اپنی مسلمان بیویوں کو دیے تھے

انہیں وہ واپس مانگ لیں

یہ اللہ کا حُکم ہے

وہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے

اور

وہ علیم و حکیم ہے

اور

اگر تمہاری کافر بیویوں کے مہروں میں سے

کچھ تمہیں کُفّار سے واپس نہ ملے

اور

پھر

تمہاری نوبت آئے تو

پھر

جن لوگوں کی بیویاں اُدھر رہ گئی ہیں

اُن کو اتنی رقم ادا کر دو

جو اُن کے دیے ہوئے مہروں سے کے برابر ہو

اور اُس

اللہ سے ڈرتے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو

اے نبیﷺ

جب تمہارے پاس مومن عورتیں

بیعت کرنے کے لئے آئیں

اور

اِس بات کا عہد کریں

کہ وہ

اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گی

چوری نہ کریں گی زنا نہ کریں گی

اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گی

اپنے ہاتھ پاؤں کے آگے

کوئی بہتان گھڑ کے نہ لائیں گی

اور

کسی امرِ معروف میں

تمہاری نافرمانی نہ کریں گی

تو اِن سے بیعت لے لو

اور

ان کے حق میں

اللہ سے دعائے مغفرت کرو

یقینا

اللہ درگزر فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے

اے لوگو!!

جو ایمان لائے ہو

اُن لوگوں کو دوست نہ بناؤ

جن پر اللہ نے غضب فرمایا ہے

جو آخرت سے اُسی طرح مایوس ہیں

جس طرح قبروں میں پڑے ہوئے کافر مایوس ہیں