قد سمع اللہ 28

سورة الحشر

58 مدنیة

رکوع 6

آیات 18 سے 24

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو اللہ سے ڈرو

اور

ہر شخص یہ دیکھے

کہ

اُس نے کل کے لیے

کیا سامان کیا ہے

اللہ سے ڈرتے رہو

اللہ یقینا تمہارے

ان سب اعمال سے باخبر ہے

جو تم کرتے ہو

ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ

جو اللہ کو بھول گئے

تو

اللہ نے خود اپنا نفس بھُلا دیا

یہی لوگ فاسق ہیں

دوزخ میں جانے والے

اور

جنّت میں جانے والےکبھی

یکساں نہی ہو سکتے

جنّت میں جانے والے ہی

اصل میں کامیاب ہیں

اگر ہم نے

یہ قرآن کسی پہاڑ پر اتار دیا ہوتا

تو تم دیکھتے کہ وہ

اللہ کے خوف سے دبا جا رہا ہے

اور

پھٹا پڑتا ہے

یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے

اس لیے بیان کرتے ہیں

٬کہ

وہ (اپنی حالت پر ) غور کریں وہ

اللہ ہی ہے

جس کے سوا کوئی معبود نہیں

غائب اور ظاہر ہر چیز کا جاننے والا

وہی رحمٰن اور رحیم ہے وہ

اللہ ہی ہے

جس کے سوا کوئی معبود نہیں

وہ بادشاہ ہے نہایت مُقدّس

سراسر سلامتی امن دینے والا

نگہبان سب پر غالب

اپنا حُکم بزور نافذ کرنے والا

اور

بڑا ہی ہو کر رہنے والا

پاک ہے

اللہ اُس شرک سے

جو لوگ کر رہے ہیں وہ

اللہ ہی ہے

جو تخلیق کا منصوبہ بنانے والا

٬ اور

اس کا نافذ کرنے والا

اور

اس کے مُطابق صورت گری کرنے والا

اس کے لیے بہترین نام ہیں

ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے

اس کی تسبیح کر رہی ہے

اور

وہ زبردست اور حکیم ہے