قد سمع اللہ 28

سورة المجادلة 58 مدنیة

رکوع 3

آیات 14 سے 22

کیا تم نے دیکھا

اُن لوگوں کو جنھوں نے

دوست بنایا ہے

ایک ایسے گروہ کو

جو اللہ کا مغضوب ہے

وہ نہ تمہارے ہیں

نہ اُن کے

اور

وہ جان بوجھ کر جھوٹی بات پر

قسمیں کھاتے ہیں

اللہ نےان کے لیے

سخت عذاب مہیّا کر رکھّا ہے

بڑے ہی بُرے کرتوت ہیں

جو وہ کر رہے ہیں

اُنھوں نے اپنی قسموں کو

ٰڈھال بنا رکّھا ہے

جس کی آڑ میں وہ

اللہ کی راہ سے

لوگوں کو روکتے ہیں

اس پر اُن کے لیے

ذلّت کا عذاب ہے

اللہ سے بچانے کے لیے

نہ اُن کے مال

کچھ کام آئیں گے

نہ اُن کی اولاد

وہ دوزخ کے دوست ہیں

اِسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے

جِس روز اللہ اُن سب کو اٹھائے گا

وہ اُس کے سامنے بھی

اسی طرح قسمیں کھائیں گے

جس طرح تمہارے سامنے کھاتے ہیں

اور

اپنے نزدیک یہ سمجھیں گے

کہ

اس سے ان کا کام کچھ بن جائے گا

خوب جان لو

وہ پرلے درجے کے جھوٹے ہیں

شیطان اُن پر مسلّط

ہوچکا ہے

اور

اُس نے

اللہ ا کی یاد اُن کے دِل سے

بھلا دی ہے

وہ شیطان کی جماعت کے

لوگ ہیں

خبردار رہو

شیطان کی جماعت والے ہی

خسارے میں رہنے والے ہیں

یقینا

ذلیل ترین مخلوقات میں سے ہیں

وہ لوگ جو

اللہ اور رسولﷺ کا مقابلہ کرتے ہیں

اللہ نے لکھ دیا ہے

کہ

میں اور میرے رسول ؑ ہی

غالب ہو کر رہیں گے

فی الواقع !!

اللہ زبردست اور زور آور ہے

تم کبھی یہ نہ پاؤ گے

کہ

جو لوگ

اللہ اور آخرت پر ایمان رکھنے والے ہیں

وہ اُن سے مُحبّت کرتے ہیں

جنہوں نے

اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی

مُخالفت کی ہے

وہ اِن کے باپ ہوں

یا

ان کے بیٹے

یا

اُن کے بھائی یا اُن کے اہل ِ خاندان

یہ وہ لوگ ہیں

جِن کے دِلوں میں

اللہ نے ایمان ثبّت کردیا ہے

اور

اپنی طرف سے ایک رُوح عطا کر کے

اُن کو قوّت بخشی ہے

وہ اُن کو ایسی جنّتوں میں داخل کرے گا

جِن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی

اِن میں وہ ہمیشہ رہیں گے

اللہ اُن سے راضی ہوا

اور

وہ اللہ سے راضی ہوئے

وہ اللہ کی جماعت کے لوگ ہیں

خبردار رہو

اللہ کی جماعت والے ہی

فلاح پانے والے ہیں