قد سمع اللہ 28

سورة المجادلة 58 مدنیة

رکوع 2

آیات 7 سے 13

کیا تم کو خبر نہیں ہے

کہ

زمین اور آسمانوں کی

ہر چیز کا علم اللہ کو ہے؟

کبھی ایسا نہیں ہوتا

کہ

تین آدمیوں میں کوئی سرگوشی ہو

اور

اُن کے درمیان چوتھا

اللہ نہ ہو

یا

پانچ آدمیوں میں سرگوشی ہو

اور

اُن کے اندر چھٹا اللہ نہ ہو

خفیہ بات کرنے والے

خواہ اس سے کم ہوں یا زیادہ

جہاں کہیں بھی وہ ہوں

اللہ اُن کے ساتھ ہوتا ہے

پھر

قیامت کے روز وہ اُن کو بتا دے گا

کہ

انھوں نے کیا کچھ کیا ہے

اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے

کیا تم نے دیکھا نہیں

اُن لوگوں کو

جنہیں سرگوشیاں کرنے سے

منع کیا گیا تھا

پھر بھی وہ وہی حرکت

کیے جاتے ہیں

٬جِس سے انہیں منع کیا گیا تھا؟

یہ لوگ چھپ چھپ کر

آپس میں گناہ اور زیادتی

اور

رسولﷺ کی نافرمانی کی

باتیں کرتے ہیں

جب تمہارے پاس آتے ہیں تو

اس طرح سے سلام کرتے ہیں

جس طرح اللہ نے تم پر سلام نہیں کیا ہے

اور

اپنے دِلوں میں کہتے ہیں

کہ

ہماری ان باتوں پر

اللہ ہمیں عذاب کیو نہیں دیتا؟

اُن کے لیے جہنم ہی کافی ہے

اُسی کا وہ ایندھن بنیں گے

بڑا ہی بُرا انجام ہےا ُن کا

اے لوگو!!

جو ایمان لائے ہو

جب تم آپس میں

پوشیدہ بات کرو

تو

گناہ اور زیادتی

اور

رسولﷺ کی نافرمانی

کی باتیں نہیں

بلکہ نیکی اور تقویٰ کی باتیں کرو

اور

اُس خُدا سے ڈرتے رہو

جس کے حضور تمہیں

حشر میں پیش ہونا ہے

سرگوشیاں تو ایک شیطانی کام ہے

اور وہ اس لیے کی جاتی ہے

کہ

ایمان لانے والے لوگ اُس سے رنجیدہ ہوں

حالانکہ

بےاذِن خُدا

وہ انھیں کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی

اور

مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیے

اے لوگو!! جو ایمان لائے ہو

جب تم سے کہا جائے کہ

اپنی مجلسوں میں

کشادگی پیدا کرو

تو جگہ کُشادہ کر دیا کرو

اللہ تمہیں کشادگی بخشے گا

اور

جب تم سے کہا جائے کہ

اُٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو

تم میں سے جو

ایمان رکھنے والے ہیں

اور

جن کو علم بخشا گیا ہے

اللہ انھیں بلند درجےعطا فرمائےگا

اور

جو کچھ تم کرتے ہو

اللہ کو اُس کی خبر ہے

اے لوگو

جو ایمان لائے ہو

جب تم رسولﷺ سے

تخلیہ میں بات کرو

تو بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ دو

یہ تمہارے لیے بہتر اور پاکیزہ تر ہے

البتہّ

اکر

تم صدقہ دینےکے لئے کچھ نہ پاؤ

تو

اللہ غفورو رحیم ہے

کیا تم ڈر گئے اس بات سے

کہ

تخلیہ میں گفتگو کرنے سے پہلے

تمہیں صدقات دینے ہوں گے؟

اچھا

اگر تم ایسا نہ کرو

اور

اللہ نے تم کو اس سے

معاف کر دیا ہے

تو نماز قائم کرتے رہو

اور

زکوة دیتے رہو

اور

اللہ اور اس کے رسولﷺ کی

اطاعت کرتے رہو

تم جو کچھ کرتے ہو

اللہ اُس سے با خبر ہے