قال فما خطبکم 27

 سورةالحدید مدنیة 57

رکوع 17

آیات 1سے 10

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والاہے

اللہ کی تسبیح کی ہے

ہر اُس چیز نے

جو زمین و آسمانوں میں ہے

اور

وہی زبردست اور دانا ہے

زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا

مالک وہی ہے

زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے

اور

ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

وہی اوّل بھی ہے اور آخر بھی

اور

ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی

اور

ہر چیز کا علم رکھتا ہے

وہی ہے

جِس نے آسمانوں اور زمین کو

چھ دنوں میں پیدا کیا

اور

پھر عرش پر جلوہ فرما ہوا

اُس کے علم میں ہے

جو کچھ زمین میں جاتا ہے

اور

جو کچھ اُس سے نِکلتا ہے

اور

جو کچھ آسمان سے اترتا ہے

اور

جو کچھ اُس میں چڑہتا ہے

وہ تمہارے ساتھ ہے

جہاں بھی تم ہو

جو کام بھی تم کرتے ہو

اُسے وہ دیکھ رہا ہے

وہی زمین اور آسمان کی بادشاہی کا مالک ہے

اور

تمام معاملات فیصلے کیلیے

اسی کی طرف رجوع کیے جاتے ہیں

وہی رات کو

دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے

دِلوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے

ایمان لاؤ

اللہ اور اُس کے رسولﷺ پر

اور

خرچ کرو

اُن چیزوں میں سے جِن پر

اُس نے تم کو خلیفہ بنایا ہے

جو لوگ تم میں سے ایمان لائیں گے

اور

مال خرچ کریں گے

اُن کے لیے بڑا اجر ہے

تمہیں کیا ہوگیا ہے

کہ

تم اللہ پر ایمان نہی لاتے

حالانکہ

رسولﷺ تمہیں اپنے

ربّ پر ایمان لانے کی دعوت دے رہا ہے

اور

وہ تم سے عہد لے چکا ہے

اگر

تم واقعی ماننے والے ہو

وہ اللہ ہی تو ہے

جو اپنے بندوں پر صاف صاف

آیتیں نازل کر رہا ہے

تا کہ

تمہیں تاریکیوں سے نکال کر

روشنی میں لے آئے

اور

حقیقت یہ ہے

کہ

اللہ تم پر نہایت شفیق اور مہربان ہے

آخر کیا وجہ ہے

کہ

تم

اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے

حالانکہ

زمین اور آسمان کی میراث اللہ ہی کیلئے ہے

تم میں سے جو لوگ فتح کے بعد

خرچ اور جہاد کریں گے

وہ کبھی اُن لوگوں کے برابر نہیں ہو سکتے

جنہوں نے فتح سے پہلے

خرچ اور جہاد کیا ہے

اُن کا درجہ

بعد میں خرچ اور جہاد کرنے والوں سے

بڑھ کر ہے

اگرچہ

اللہ نے دونوں ہی سے

اچھےّ وعدے فرمائے ہیں

جو کچھ تم کرتے ہو

اللہ اس سے با خبر ہے