قال فما خطبکم 27

 سورةالرحٰمن مدنیة 55

رکوع 13

آیات 46سے 78

اور

ہر اُس شخص کے لیے

جو اپنے ربّ کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتا ہو

دو باغ ہیں

اپنے ربّ کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

ہری بھری ڈالیوں سے بھرپور

اپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

جنتّی لوگ ایسے فرشوں پر

تکیے لگا کر بیٹھے ہوں گے

جِن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے

اور

باغوں کی ڈالیاں

پھلوں سے جھکی پڑ رہی ہوں گی

اپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

اِن نعمتوں کے درمیان

شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی

جنہیں

اِن جنتیوں سے پہلےکبھی کسی

جِن یا انسان نے نہ چھواہوگا

اپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی

اپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

نیکی کا بدلہ نیکی کے سِوا

اور

کیا ہو سکتا ہے

پھر

اے جِن و انس

اپنے ربّ کے کِن کِن

اوصافِ حمیدہ کا تم انکار کرو گے؟

اور

اُن دو باغوں لے علاوہ دو باغ اور ہوں گے

اپنے ربّ کے کن کن انعامات کو جھٹلاؤ گے؟

گھنے سرسبز و شاداب باغ

اپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو

تم جھٹلاؤ گے؟

دونوں باغوں میں دو چشمے

فواروں کی طرح ابلتے ہوئے

اپنے ربّ کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گۓ؟

اُن میں بکثرت پھل اور کھجوریں اور انار

اپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

اُن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں

ٌاپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

خیموں میں ٹھہرائی ہوئی حوریں

اپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

اِن جنتیوں سے پہلے کبھی کسی انسان یا جِن نے

اُنکو نہ چھوا ہوگا

اپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

وہ جنتّی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں پر

تکیے لگا کر بیٹھیں گے

اپنے ربّ کے کِن کِن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟

بڑی برکت والا ہے

تیرے رّب جلیل و کریم کا نام