قال فما خطبکم 27

 سورةالقمر مکیة 54

رکوع 10

آیات 41 سے 55

 

اور

آلِ فرعون کے پاس بھی تنبیہات آئی تھیں

مگر

انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو جھٹلا دیا

آخر کو ہم نے انھیں پکڑا

جس طرح کوئی زبردست قدرت والا پکڑتا ہے

کیا تمہارے کُفّار کچھ اُن لوگوں سے بہتر ہیں ؟

یا

آسمانی کتابوں میں تمہارے لیے

کوئی معافی لکھی ہوئی ہے؟

یا

اُن لوگوں کا کہنا یہ ہے

کہ

ہم ایک مضبوط جتھا ہیں

اپنا بچاؤ کر لیں گے؟

عنقریب یہ جتھّا شکست کھا جائے گا

اور

یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگتے نظر آئیں گے

بلکہ

اِن سے نمٹنے کے لیے

اصل وقت تو قیامت ہے

اور

وہ بڑی آفت اور زیادہ تلخ ساعت ہے

یہ مُجرم لوگ درحقیقت

غلط فہمی میں مُبتِلا ہیں

اور

ان کی عقل ماری گئی ہے

جس روز یہ منہ کے بل

آگ میں گھسیٹے جائیں گے

اُس روز ان سے کہا جائے گا

کہ

اب چکھّو

جہنم کی لپٹ کا مزا

ہم نے ہر چیز

ایک تقدیر کے ساتھ پیدا کی ہے

اور

ہمارا حُکم بس ایک ہی حُکم ہوتا ہے

اور

پلک جھپکاتے میں وہ عمل میں آجاتا ہے

تم جیسے بہت سوں کو

ہم ہلاک کر چکے ہیں

پھر ہے کوئی

نصیحت قبول کرنے والا؟

جو کچھ انھوں نے کیا ہے

وہ سب دفتروں میں درج ہے

اور

ہر چھوٹی اور بڑی بات

لکھی ہوئی موجود ہے

نافرمانی سے پرہیز کرنے والے

یقینا باغوں اور نہروں میں ہوں گے

سچیّ عزت کی جگہ بادشاہ کے قریب