قال فما خطبکم 27

 سورةالقمر مکیة 54

رکوع 8

آیات 1 سے 22

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

قیامت کی گھڑی قریب آگئی

اور

چاند پھٹ گیا

مگر

اُن لوگوں کا حال یہ ہے

کہ

خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں

منہ موڑ جاتے ہیں

اور کہتے ہیں

کہ

یہ تو چلتا ہوا جادو ہے

اُنھوں نے (اس کو بھی) جھٹلادیا

اور

اپنی خواہشاتِ نفس ہی کی پیروی کی

ہر معاملہ کو آخر کار

ایک انجام تک پہنچ کر رہنا ہے

اِن لوگوں کے سامنے

(پھیلی قوموں کے) وہ حالات آچکے ہیں

جِن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے

کافی سامانِ عبرت ہے

اور

ایسی حِکمت جو نصیحت کے مقصد کو

بدرجہ اتم پُورا کرتی ہے

مگر

جو تنیہات ان پر کاریگر نہیں ہوتیں

پس اے نبیﷺ

اُن سے رُخ پھیر لو

جِس روز پُکارنے والا

ایک سخت ناگوار چیز کی طرف پُکارے گا

لوگ سہمی ہوئی نگاہوں کے ساتھ

اپنی قبروں سے اس طرح نکلیں گے

گویا وہ بکھری ہوئی ٹڈّیاں ہیں

پُکارنے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہونگے

اور

وہی مُنکرین

( جو دنیا میں اس کا انکار کرتے تھے)

اُس وقت کہیں گے

کہ

یہ دن تو بڑا کٹھن ہے

اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم جھُٹلا چکی ہے

انھوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا قرار دیا

اور

کہا کہ یہ دیوانہ ہے

اور

وہ بُری طرح جھڑکا گیا

آخرکار

اُس نے اپنے ربّ کو پُکارا

کہ

میں مغلوب ہوچکا ہوں

تُو اُن سے انتقام لے

تب ہم نے موسلا دھار بارش سے

آسمان کے دروازے کھول دیے

اور

زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کر دیا

اور

یہ سارا پانی

اُس کام کو پورا کرنے کے لیے مل گیا

جو مقّدر ہو چکا تھا

اور

نوحؑ کو ہم نے ایک تختوں والی

اور

کیلوں والی کشتی پر سوار کردیا

جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی

یہ تھا بدلہ

اُس شخص کی خاطر جس کی ناقدری کی گئی تھی

اُس کشتی کو ہم نے ایک نشانی بنا کر چھوڑ دیا

پھر

کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا؟

دیکھ لو کیسا تھا میرا عذاب

اور

کیسی تھیں میری تنبیہات

ہم نے

اِس قرآن کو آسان ذریعہ بنا دیاہے

پھر

کیا کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا؟

دیکھ لو

کیسا تھا میرا عذاب

اور

کیسی تھیں میری تنبیہات

ہم نے اس قرآن کو نصیحت کیلئے

آسان ذریعہ بنا دیا ہے

پھر ہے کیا کوئی

نصیحت قبول کرنے والا؟

عاد نے جھٹلایا تو دیکھ لو کہ کیسا تھا

میرا عذاب اور کسی تھیں میری تنبیہات

ہم نے ایک پیہم نحوست کے دن

سخت طوفانی ہوا

اُن پربھیج دی

جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر

اس طرح پھینک رہی تھی

جیسے وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے

کھجور کے تنےہوں

پس دیکھ لو

کیسا تھا میرا عذاب

اور

کیسی تھیں میری تنبیہات

ہم نے

اِس قرآن کو نصیحت کیلیۓ

آسان ذریعہ بنا دیا

پھر کیا ہے

کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟