قال فما خطبکم 27

سورة النجم مکیة 53

رکوع 5

آیات 1سے 25

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

قسم ہے تارے کی

جب کہ وہ غروب ہوا

تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے

وہ اپنی خواہشِ نفس سے نہیں بولتا

یہ تو ایک وحی ہے

جو اُس پر نازل کی جاتی ہے

اُسے زبردست قوّت والے نے تعلیم دی ہے

جو بڑا صاحبِ حکمت ہے

وہ سامنے آکھڑا ہوا

جبکہ

وہ بالائی اُفق پر تھا

پھر

قریب آیا اور اوپر معلّق ہوگیا

یہاں تک کہ

دو کمانوں کے برابر

یا

اُس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا

تب اس نے

اللہ کے بندےکو وحی پہنچائی

جو وحی بھی اُسے پہنچائی تھی

نظر نے جو کچھ دیکھا

دِل نے اُس میں جھوٹ نہ مِلایا

اب کیا تم اُس چیز پر

اُس سے جھگڑتے ہو

جِسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے ؟

اور

ایک مرتبہ پھر اُس نے

"" سدرةالمنتہیٰ"" کے پاس

اسکو اترتے دیکھا

جہاں پاس ہی ""جنّت الماویٰ"" ہے

اُس وقت سدرة پر چھا رہا تھا

جو کچھ کہ چھا رہا تھا

نگاہ نہ چندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی

اور

اُس نے اپنے

ربّ کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں

اب ذرا بتاؤ

تم نے کبھی

اس لات اور اس عزیٰ اور تیسری ایک دیوی منات

کی حقیقت پر کچھ غور کیا ہے،؟

کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں

اور

بیٹیاں خُدا کے لیے

یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی

دراصل

یہ کچھ نہیں ہیں

مگر

چند نام جو تم نے

اور

تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں

اللہ نے ان کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی

حقیقت یہ ہے

کہ

لوگ محض وہم و گمان کی

پیروی کر رہے ہیں

اور

خواہشاتِ نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں

حالانکہ

اُن کے ربّ کی طرف سے

اُن کے پاس ہدایت آچکی ہے

کیا انسان جو کچھ چاہے

اُس کے لیے وہی حق ہے؟

دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے