حٰم 26

سورة الذٰریٰت مکیة 51

آیات 24 سے 30

اے نبیﷺ

ابراہیم ؑ کے مہمانوں کی حکایت بھی

تمہیں پہنچی ہے؟

جب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا

آپ کو سلام ہے

اُس نے کہا

آپ لوگوں کو بھی سلام ہے

کچھ ناآشنا لوگ ہیں

پھر وہ چُپکے سے

اپنے گھر والوں کے پاس گیا

اور

ایک (بُھنا ہوا) موٹا تازہ بچھڑا لا کر

مہمانوں کو پیش کیا

اُس نے کہا آپ حضرات کھاتے نہیں؟

پھر

وہ اپنے دل میں اُن سے ڈرا

اُنھوں نے کہا ڈریے نہیں

٬ اور

اُسے ایک ذی عِلم لڑکے کی

پیدائش کا مژدہ سنایا

یہ سُن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑہی

اور

اُس نے اپنا منہ لپیٹ لیا

اور

کہنے لگی

بُوڑھی بانجھ اُنھوں نے کہا

یہی کچھ فرمایا ہے

تیرے ربّ نے

وہ حکیم ہے

اور

سب کچھ جانتا ہے