حٰم 26

سورُة الفتحُ ِ 48

رکوع 9

آیات 1سے 10

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

اے نبیﷺ

ہم نے تم کو کھلی فتح عطا کر دی

تا کہ

اللہ تمہاری اگلی پچھلی

ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے

اور

تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے

اور

تمہیں سیدھا راستہ دکھائے

اور

تم کو زبردست نُصرت بخشے

وہی ہے

جس نے مومنوں کے دِلوں میں

سکینت نازل فرمائی

تا کہ

اپنے ایمان کے ساتھ وہ

ایک ایمان اور بڑہا لیں

زمین اور آسمانوں کے سب لشکر

اللہ کے قبضہ قدرت میں ہیں

اور

وہ علیم و حکیم ہے

(اُس نے یہ کام اس لیے کیا ہے )

تا کہ

مومن مردوں اور عورتوں کو ہمیشہ رہنے کیلئے

ایسی جنّتوں میں داخل فرمائے

جس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی

اور

اُن کی برائیاں اُن سے دور کر دے

اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے

اور

مُنافق مردوں اور عورتوں

اور

مُشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے جو

اللہ کے متعلق بُرے گُمان رکھتے ہیں

بُرائی کے پھیر میں وہ خود ہی آگئے

اللہ کا غضب اُن پر ہوا

اور

اُس نے اُن پر لعنت کی

اور

اُن کے لیے جہنمّ مہیا کر دی

جو بہت ہی بُرا ٹھکانہ ہے

زمین اور آسمان کے لشکر

اللہ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں

اور

وہ زبردست حکیم ہے

اے نبیﷺ

ہم نے تم کو شہادت دینے والا

بشارت دینے والا

اور

خبردار کرنےوالا بنا کر بھیجا ہے

تا کہ

اے لوگو تم

اللہ اور اس کے رسولﷺ پر ایمان لاؤ

اور

اُس کا (یعنی رسولﷺ ) ساتھ دو

اُس کی تعظیم و توقیر کرو

اور صبح و شام

اللہ کی تسبیح کرتے رہو

اے نبیﷺ

جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے

اُن کے ہاتھ پر

اللہ کا ہاتھ تھا

اب جو اِس عہد کو توڑے گا

اُس کی عہد شکنی کا وبال

اُس کی اپنی ذات پر ہوگا

اور

جو اُس عہد کو وفا کرے گا

جو اُس نے

اللہ سے کیا ہے

اللہ عنقریب

اُسکو بڑا اجر عطا فرمائےگا