حٰم 26

سورُة مُحمد ِ 47

رکوع 8

آیات 29 سے 38

کیا وہ لوگ جن کے دِلوں میں بیماری ہے

یہ سمجھے بیٹھے ہیں

کہ

اللہ ان کے دِلوں کے کھوٹ

ظاہر نہیں کرے گے؟

ہم چاہیں تو

انہیں تم کو آنکھوں سے دِکھا دیں

اور

اُن کے چہروں سے تم اُن کو پہچان لو

مگر

اِن کے اندازِ کلام سے تو تم ان کو جان ہی لوگے

اللہ تم سب کے اعمال سے خوب واقف ہے

ہم ضرور تم لوگوں کو

آزمائش میں ڈالیں گے

تا کہ

تمہارے حالات کی جانچ کریں

ٌ اور دیکھ لیں

کہ

تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیں

جن لوگوں نے کُفر کیا

اور

اللہ کی راہ سے روکا

ٌ اور

رسولﷺ سے جھگڑا کیا

جب کہ

اُن پر راہِ راست واضح ہو چکی تھی

درحقیقت وہ

اللہ کا کوئی نقصان بھی نہیں کر سکتے

بلکہ

اللہ ہی اُن کا سب

کیا کرایا غارت کر دے گا

ٌاے لوگو

جو ایمان لائے ہو تم

اللہ کی اطاعت کرو

ٌ اور

رسولﷺ کی اطاعت کرو

اور

اپنےا عمال کو برباد نہ کر لو

کُفر کرنےوالوں

اور

راہِ خُدا سے روکنے والوں

اور

مرتے دم تک کُفر پر

جمے رہنے والوں کو

تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا

پس

تم بُودے نہ بنو

اور

صِلہ کی درخواست نہ کرو

تم ہی غالب رہنے والے ہو

اللہ تمہارے ساتھ ہے

اور

تمہارے اعمال کو وہ ہرگز ضائع نہ کرے گا

یہ دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور تماشا ہے

اگر

تم ایمان رکّھو

اور

تقویٰ کی روش پر چلتے رہو تو

اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا

اور

وہ تمہارے مال تم سے نہ مانگے گا

اگر کہیں

وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے

اور

سب کے سب تم سے طلب کر لے

تو تم بُخل کرو گے

اور

وہ تمہارے کھوٹ ابھارلائےگا

دیکھو

تم لوگوں کو دعوت دی جا رہی ہے

کہ

اللہ کی راہ میں مال خرچ کرو

اس پر تم میں سے کچھ لوگ ہیں

جو بُخل کر رہے ہیں

حالانکہ

جو بُخل کرتا ہے وہ

درحقیقت

اپنے آپ ہی سے بُخل کر رہا ہے

اللہ تو غنی ہے

تمہیں اس کے مُحتاج ہو اگر تم منہ موڑو گے

تو

اللہ تمہاری جگہہ کسی اور

قوم کو لے آئے گا

اور

وہ تم جیسے نہ ہوں گے