تلک الرسل 3

سورہ آل عمران (مدنی )

رکوع 9

آیات 1 سے 9

اللہ کے نام سے جو بے انتہاء مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

ا ل م

اللہ وہ زندہ جاوید ہستی

جو نظامِ کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے

حقیقت میں اس کے سوا کوئی الہ نہیں ہے

اے نبی

اُس نے تم پر یہ کتاب نازل کی

جو حق لے کر آئی ہے

اور

اُن کتابوں کی تصدیق کر رہی ہے

جو پہلے سے آئی ہوئی تھیں

اِس سے پہلے وہ انسانوں کی ہدایت کے لیے

تورٰت اور انجیل نازل کر چکا ہے

اُس نے وہ کسوٹی اتاری ہے

(جو حق اور باطل کا فرق دکھانے والی ہے )

اب جو لوگ

اللہ کے فرامین کو قبول کرنے سے انکار کریں

ان کو یقینا سخت سزا ملےگی

اللہ بےپناہ طاقت کامالک ہے

اور

برائی کا بدلہ دینے والا ہے

زمین اور آسمان کی کوئی چیز

اللہ سے پوشیدہ نہیں

وہی تو ہے

جوتمہاری ماؤں کےپیٹ میں تمہاری صورتیں

جیسی چاہتا ہے بناتا ہے

اس زبردست حِکمت والے کے سوا

کوئی اور الہ نہیں ہے

اے نبی ﷺ

وہی اللہ ہے

جس نے یہ کتاب تم پر نازل کی ہے

اس کتاب میں دو طرح کی آیات ہیں

1محکمات

جو کتاب کی اصل بنیاد ہیں

2 متشابہات

جِن لوگوں کے دِلوں میں ٹیڑھ ہے

وہ فتنہ کی تلاش میں

ہمیشہ متشابہات کے پیچھے پڑے رہتے ہیں

اور

ان کو معنی پہنانے کی کوشش کیا کرتے ہیں

حالانکہ

ان کا حقیقی مفہوم

اللہ کے سِوا کوئی نہیں جانتا

بخلاف

اس کے جو لوگ علم میں پختہ کار ہیں

وہ کہتے ہیں کہ

ہمارا اُن پر ایمان ہے

یہ سب ہمارے رب ہی کی طرف سے ہیں

اور

سچ یہ ہے کہ

کسی چیز سے صحیح سبق

صرف دانش مند لوگ حاصل کرتےہیں

وہ اللہ سے دعا کرتے ہیں

کہ

پروردگار

جب توہمیں سیدھے رستہ پر لگا چکا ہے

تو پھر کہیں

ہمارے دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کر دیجیئو

ہمیں اپنے خزانہ فیض سے رحمت عطا کر

کہ

تو ہی فیاضِ حقیقی ہے

پروردگار

تو یقینا

سب لوگوں کو ایک روز جمع کرنے والا ہے

جس کے آنے میں کوئی شبہہ نہیں

تو ہرگز

اپنے وعدہ سے ٹلنے والا نہیں ہے