الیہ یرد 25

سورةالدخان مکیة 44

رکوع 16

آیات 43 سے59

زقوم کا درخت گناہ گار کا کھاجا ہوگا

تیل کی تلچھٹ جیسا

پیٹ میں وہ اس طرح

جوش کھائے گا

جیسے

کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے

پکڑو اِسے رگیدتے ہوئے لے جاؤ

اس کو جہنم کے بیچوں بیچ

اور

انڈیل دو اس کے سر پر

کھولتے پانی کا عذاب

چکھ اس کا مزا

بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تو

یہ وہی چیز ہے

جس کے آنے میں

تم لوگ شک رکھتے تھے

خُدا ترس لوگ امن کی جگہہ

میں ہوں گے

باغوں اور چشموں میں

حریر و دیبا کے لباس پہنے

آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے

یہ ہوں گی ان کی شان

٬ اور

ہم گوری گوری اور آہو چشم عورتیں

ان سے بیاہ دیں گے

وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی

لذیذ چیزیں طلب کریں گے

وہاں موت کا مزا

وہ کبھی نہ چکھیں گے

پس دنیا میں جو موت آچکی سو آچکی

اور

اللہ اپنے فضل سے

اُن کو

جہنم کے عذاب سے بچا دے گا

یہی بڑی کامیابی ہے

اے نبیﷺ ہم نے

اِس کتاب کو تمہاری زبان میں

سہل بنا دیا

تا کہ

یہ لوگ نصیحت حاصل کریں

اب تم بھی انتظار کرو

اور

یہ بھی منتظر ہیں