فمن اظلم 24

سورة حٰم الّسجدةِ مکیة 41

رکوع 15

آیات 1 سے 9

اللہ کے نام سے جو بے انتہاء مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

ح ـ م

یہ خُدائے رحمان و رحیم کی طرف سے

نازل کردہ چیز ہے

ایک ایسی کتاب جس کی آیات

خوب کھول کر بیان کی گئی ہیں

عربی زبان کا قرآن

اُن لوگوں کے لیے جو

علم رکھتے ہیں

بشارت دینے والا

ڈرا دینے والا

مگر

ان لوگوں میں سے اکثر نے

اس سے رُو گردانی کی

اور

وہ سُن کر نہیں دیتے

کہتے ہیں

جس چیز کی طرف تو ہمیں بُلا رہا ہے

اس کے لئے

ہمارے دِلوں پر غُلاف چڑھے ہوئے ہیں

ہمارے کان بہرے ہو گئے ہیں

اور

ہمارے اور تیرے درمیان

ایک حجاب حائل ہو گیا ہے

تو اپنا کام کر

ہم اپنا کام کئے جائیں گے

اے نبیﷺ اِن سے کہو

میں تو ایک بشر ہوں

تم جیسا

مجھے وحی کے ذریعہ سے

بتایا جاتا ہے

کہ

تمہارا اللہ تو بس

ایک ہی اللہ ہے

لہٰذا

تم سیدھےاُسی کا رُخ اختیار کرو

اور

اس سے معافی چاہو

تباہی ہے

اُن مشرکوں کے لیۓ

جو زکوة نہیں دیتے

اور

آخرت کے مُنکر ہیں

رہے وہ لوگ

جنہوں نے مان لیا

اور

نیک اعمال کیے

اُن کے لیے یقینا ایسا اجر ہے

جس کا سلسلہ

کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے