فمن اظلم 24

المومن مکیة 40

رکوع 14

آیات 79 سے 85

اللہ ہی نے تمہارے لیے

یہ مویشی جانور بنائے ہیں

تاکہ

ان میں سے کسی پر تم سوار ہو

اور

کسی کا گوشت کھاؤ

ان کے اندر تمہارے لیے

اور

بہت سے منافع ہیں

وہ اِس کام بھی آتے ہیں

کہ

تمہارے دِلوں میں

جہاں جانے کی حاجت ہو

وہاں تم اُن پر پہنچ سکو

اُن پر بھی

اور

کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو

اللہ اپنی یہ نشانیاں تمہیں دکھا رہا ہے

آخر تم اُس کی

کِن کِن نشانیوں کا انکار کرو گے

پھر

کیا یہ زمین میں

چلے پھرے نہیں ہیں

کہ

ان کو اُن لوگوں کا انجام نظر آتا

جو

اِن سے پہلے گزر چلے ہیں؟

وہ ان سے تعداد میں زیادہ تھے

اِن سے بڑھ کر طاقتور تھے

اور

زمین میں ان سے زیادہ شاندار

آثار چھوڑ گئے تھے

جو کچھ کمائی انہوں نے کی تھی

آخر

وہ ان کے کس کام آئی

جب اُن کے رسول

اُن کے پاس بینات لے کر آئے

تو وہ اسی علم میں مگن رہے

جو ان کے پاس تھا٬

اور پھر

اُس چیز کے پھیر میں آگئے

جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے

جب انہوں نے

ہمارا عذاب دیکھ لیا تو پُکار اٹھے

کہ

ہم نے مان لیا

اللہ وحدہ لا شریک کو

اور

ہم انکار کرتے ہیں اُن سب معبودوں کا

جنہیں

ہم اُس کا شریک ٹھہراتے تھے

مگر

ہمارا عذاب دیکھ لینے کے بعد

ان کا ایمان اُن کے لیے بھی

نافع نہ ہو سکتا تھا

کیونکہ

یہی

اللہ کا مقرر ضابطہ ہے

جو ہمیشہ اس کے بندوں میں

جاری رہا ہے

اور

اس وقت کافر لوگ

خسارے میں پڑ گئے