فمن اظلم 24

المومن مکیة 40

رکوع 6

آیات 1 سے 9

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

ح ـ م

اس کتاب کا نزول

اللہ کی طرف سے ہے

جو زبردست ہے

سب کچھ جاننے والا ہے

گناہ معاف کرنے والا

اور

توبہ قبول کرنے والا ہے

سخت سزا دینے والا

اور

بڑا صاحبِ فضل ہے

کوئی معبود اس کے سوا نہیں

اُسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے

اللہ کی آیات میں جھگڑے نہیں کرتے

مگر صِرف

وہ لوگ جنہوں نے کُفر کیا ہے

اس کے بعد دنیا کے ملکوں میں

اُن کی چلت پھِرت

تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے

اِن سے پہلے

نوحؑ کی قوم بھی جھٹلا چکی ہے

اور

اس کے بعد بہت سے

دوسرے جتھوں نے بھی یہ کام کیا ہے

ہر قوم اپنے رسول پر جھپٹی

تا کہ

اُسے گرفتار کرے

اُن سب نے باطل کے ہتھیاروں سے

حق کو نیچا دکھانے کی کوشش کی

مگر

آخرکار

میں نے ان کو پکڑ لیا

پھر دیکھ لو کہ

میری سزا کیسی سخت تھی

اسی طرح تیرے ربّ کا یہ فیصلہ

بھی

اُن سب لوگوں پر چسپاں ہوچکا ہے

جو کُفر کے مرتکب ہوئے ہیں

کہ

وہ واصلِ جہنم ہونے والے ہیں

عرشِ الہیٰ کے حامل فرشتے

اور

وہ جو

عرش کے گردو پیش حاضر رہتے ہیں

سب اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ

اس کی تسبیح کر رہے ہیں

وہ اُس پر ایمان رکھتے ہیں

اور

ایمان لانے والوں کے حق میں

دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں

وہ کہتے ہیں

اے ہمارے ربّ

تواپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ

ہر چیز پر

چھایا ہوا ہے

پس معاف کردے

اور

عذابِ دوزخ سے بچا لے

اِن لوگوں کو

جنہوں نے توبہ کی ہے

اور

تیرا راستہ اختیار کر لیا ہے

اے ہمارے ربّ

اور

داخل کر ان کو

ہمیشہ رہنے والی اُن جنتوں میں

جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے

اور

اُن کے والدین اور بیویوں

اور

اولاد میں سے جو صالح ہوں

( ان کو بھی وہاں ان کے ساتھ ہی پہنچا دے)

تو

بلاشبہ قادرِ مطلق اور حکیم ہے

اور

بچا دے ان کو برائیوں سے

جس کو تو نے قیامت کے دن

برائیوں سے بچا دیا

اُس پر تونے بڑا رحم کیا

یہی بڑی کامیابی ہے