فمن اظلم 24

الزمرمکیة 39

رکوع 5

آیات 64سے 75

( اس فیصلے کے بعد ) وہ لوگ

جنہوں نے کُفر کیا تھا

جہنم کی طرف

گروہ در گروہ ہانکے جائیں گے

یہاں تک کہ

جب وہ وہاں پہنچیں گے

تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے

اور

اس کے کارندے اِن سے کہیں گے

کیا تمہارے پاس

اپنے لوگوں میں سے

ایسے رسول نہیں آئے تھے

جنہوں نے

تم کو

تمہارے ربّ کی آیات سنائی ہوں

اور

تمہیں اس بات سے ڈرایا ہو

کہ

ایک وقت تمہیں

یہ دن بھی دیکھنا ہوگا؟

وہ وجواب دیں گے

ہاں

وہ آئے تھے

مگر

عذاب کا فیصلہ کافروں پر چِپک گیا

کہا جائے گا

داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں

یہاں اب تمہیں ہمیشہ رہنا ہے

بڑا ہی بُرا ٹھکانہ ہے

یہ مُتکّبروں کے لئے

اور

جو لوگ اپنے ربّ کی نافرمانی سے

پرہیز کرتے تھے

انہیں گروہ در گروہ جہنم کی طرف

لے جایا جائے گا

یہاں تک کہ

جب وہ وہاں پہنچیں گے

اور

اس کے دروازے پہلے ہی

کھولے جا چکے ہوں گے

تو اس کے منتظمین

اُن سے کہیں گے

سلام ہو تم پر

بہت اچھے رہے

داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ کے لئے

اور

وہ کہیں گے شکر ہے

اُس اللہ کا

جس نے ہمارے ساتھ

اپنا وعدہ سچ کر دکھایا

اور

ہم کو زمین کا وارث بنا دیا

اب ہم جنت میں جہاں چاہیں

اپنی جگہہ بنا سکتے ہیں

پس

بہترین اجر ہے

عمل کرنے والوں کے لئے

اور

تم دیکھو گے

کہ

فرشتے عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے

اپنے ربّ کی

حمد اور تسبیح کر رہے ہوں گے

اور

لوگوں کے درمیان

ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ

فیصلہ چُکا دیا جائے گا

اور

پُکار دیا جائے گا

کہ

حمد ہے

اللہ رب العالمین کے لیے