فمن اظلم 24

الزمرمکیة 39

رکوع 1

آیات 32 سے 41

پھر اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا

جس نے

اللہ پر جھوٹ باندھا

اور

جب سچائی اس کے سامنے آئی تو

اُسے جھٹلا دیا

کیا ایسے لوگوں کے لیے

جہنم میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے؟

اور

جو شخص سچائی لےکرآیا

اور

جنہوں نے اس کو سچ مانا

وہی عذاب سے بچنے والے ہیں

انھیں اپنے رب کے ہاں

وہ کچھ ملے گا

جس کی وہ خواہش کریں گے

یہ ہے

نیکی کرنے والوں کی جزا

٬ تا کہ

جو بد ترین اعمال انہوں نے کیے تھے

انھیں

اللہ ان کے حساب سے ساقط کر دے

اور

جو بہترین اعمال وہ کرتے رہے

اُن کے لحاظ سے

اُن کو اجر عطا فرمائے

( اے نبیﷺ ) کیا

اللہ اپنے بندوں کے لیے

کافی نہیں ہے؟

یہ لوگ اُس کے سوا

دوسروں سے تم کو ڈراتے ہیں

حالانکہ

اللہ جِسے گمراہی میں ڈال دے

اُسے کوئی راستہ دکھانے والا نہیں

اور

جسے وہ ہدایت دے دے

اُسے بھٹکانے والا بھی کوئی نہیں

کیا

اللہ زبردست اور انتقام لینے والا نہیں ہے؟

اِن لوگوں سے

اگر تم پوچھو

٬ کہ

زمین اور آسمانوں کو

کس نے پیدا کیا ہے

تو یہ خود کہیں گے

کہ

اللہ

نے

اِن سے پوچھو

جب حقیقت یہ ہے

تو

تمہارا کیا خیال ہے

کہ اگر

اللہ مجھے کوئی نقصان پہنچانا چاہے

تو

کیا تمہاری یہ دیویاں

جنہیں

تم

اللہ کو چھوڑ کر پُکارتے ہو

مجھے اُسے پہنچائے ہوئے نقصان سے

بچا لیں گی؟

یا

اللہ مجھ پر مہربانی کرنا چاہے

تو کیا

یہ اُس کی رحمت کو

روک سکیں گی؟

بس اِن سے کہہ دو

ٌ میرے لیے

اللہ

ہی کافی ہے

بھروسہ کرنے والے

اُسی پر بھروسہ کرتے ہیں

اِن سے صاف کہو

کہ

اے میری قوم کے لوگو

تم

اپنی جگہہ اپنے کام کیے جاؤ

میں اپنا کام کرتا رہوں گا

عنقریب

تمہیں معلوم ہو جائے گا

کہ

کِس پر رُسوا کُن عذاب آتا ہے

اور

کسے وہ سزا ملتی ہے

کبھی ٹلنے والی نہیں

(اےنبیﷺ)

ہم نے سب انسانوں کے لیے

یہ کتابِ برحق

تم پر نازل کردی ہے

اب جو

سیدھا راستہ اختیار کرے گا

اپنے لیے کرے گا

اور

جو بھٹکے گا

اس کے بھٹکنے کا وبال

اُسی کے سر پر ہوگا

تم

اس کے ذمہ دار نہیں ہو