ومالی 23

سورة ص مکیة 38

رکوع 10

آیات 1 سے 14 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

ص

قسم ہے نصیحت بھرے قرآن کیٌ

بلکہ

یہی لوگ ہیں

جنہوں نے ماننے سے انکار کیا ہے

سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں

اِن سے پہلے ہم

ایسی کتنی ہی قوموں کو

ہلاک کر چکے ہیں

( اور جب اُنکی شامت آئی ہے) تو

وہ چیخ اٹھے ہیں

مگر

وہ وقت بچنے کا نہیں ہوتا

اِن لوگوں کو

اِس بات پر بڑا تعجب ہوا

کہ

ایک ڈرانے والا خود انہی میں سے آگیا

مُنکرین کہنے لگے

کہ

یہ ساحر ہے

سخت جھوٹا ہے

کیا اس نے سارے معبودوں کی

جگہہ ایک ہی الہٰ بنا ڈالا

یہ تو بڑی عجیب بات ہے

اور

سردارانِ قوم

یہ کہتے ہوئے نکل گئے

کہ چلو اور

ڈٹے رہو

اپنے معبودوں کی عبادت پر

یہ بات تو کسی اور ہی

غرض سے کہی جا رہی ہے

یہ بات ہم نے زمانہ قریب کی

مِلت میں کسی سے نہں سنی

یہ کچھ نہیں ہے

مگر

ایک من گھڑت بات

کیا ہمارے درمیان

بس یہی

ایک شخص رہ گیا تھا

ٌجس پر

اللہ کا ذکر نازل کردیا گیا

اصل بات یہ ہے کہ

میرے ذکر پر شک کر رہے ہیں

اور یہ

ساری باتیں اس لیے کر رہے ہیں

کہ انہوں نے

میرے عذاب کا مزا چکھا نہیں ہے

کیا تیرے داتا غالب پروردگار کی

رحمت کے خزانے ان کے قبضے میں ہیں

کیا یہ آسمان و زمین

اور

ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک

اچھا تو یہ عالمِ اسباب کی

بلندیوں پر چڑھ کر دیکھیں

یہ تو جتھوں میں سے ایک چھوٹا سا جتھا ہے

جو

اسی جگہہ شکست کھانے والا ہے

اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم

اور

عاد اور میخوں والا فرعون

اور

ثمود اور قومِ لوط

اور

ایکہ والے جھٹلا چکے ہیں

جتھے وہ تھے

اِن میں سے ہر ایک نے

رسولوں کو جھٹلایا

اور

میری عقوبیت کا فیصلہ

اس پر چسپاں ہو کر رہا