ومالی 23

ٌسورة الصّفٰتِ مکیة 37

رکوع 9

آیات 139 سے 182

اور

یقینا یونسؑ رسولوں میں سے تھا

یاد کرو

جب وہ ایک

بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا

پھر

قرعہ اندازی میں شریک ہوا

اور

اُس میں مات کھائی

آخرکار

مچھلی نے اسے نگل لیا

اور

وہ ملامت زدہ تھا

اب اگر

وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا

تو روزِ قیامت تک

اُس مچھلی کے پیٹ میں رہتا

آخرکار

ہم نے اُسے بڑی سقیم حالت میں

ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا

٬ اور

اُس پر ایک بیلدار درخت اُگادیا

اُس کے بعد ہم نے اُسے

ایک لاکھ یا اس سے زیادہ

لوگوں کیطرف بھیجا

وہ ایمان لائے

اور

ہم نے ایک خاص وقت تک

انہیں باقی رکھا

پھر

ذرا اِن لوگوں سے پوچھو

کیا( کیا ان کے دل وک یہ بات لگتی ہے کہ)

تمہارے ربّ کے لیے تو ہوں

بیٹیاں اور ان کے ہوں بیٹے

کیا واقعی ہم نے

ملائکہ کو عورتیں ہی بنایا ہے

اور

یہ آنکھوں دیکھی

بات کہہ رہے ہیں؟

خوب سُن رکھو ٬

دراصل یہ لوگ اپنی

من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں

کہ

اللہ اولاد رکھتا ہے

اور

فی الواقع یہ جھوٹے ہیں

کیا اللہ نے

بیٹوں کی بجائے

بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں ؟

تمہیں کیا ہوگیا ہے

کیسے حُکم لگا رہے ہو؟

کیا تمہیں ہوش نہیں آتا

یا پھر

تمہارے پاس ان باتوں کی کوئی صاف سند ہے

تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچّے ہو٬

انہوں نے

اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے

حالانکہ

ملائکہ خوب جانتے ہیں

کہ

یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے

پیش ہونے والے ہیں

( اور وہ کہتے ہیں کہ)

اللہ اُن صفات سے پاک ہے

جو

اُس کے خالص بندوں کے سِوا

دوسرے لوگ

اس کی طرف منسوب کرتے ہیں

ٌپس تم

اور

تمہارے یہ معبود

اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے

مگر صرف

اس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی

آگ میں جھلسنےو الا ہو

ٌاور

ہمارا حال تو یہ ہے کہ

ہم میں سے ہر ایک کا مقام مقرر ہے

اور

ہم صف بستہ خدمتگار ہیں

اور

تسبیح کرنے والے ہیں٬

یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے کہ

کاش

ہمارے پاس وہ ذکرِ ہوتا

جو پچھلی قوموں کو ملا تھا٬

تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے

مگر

جب( وہ آگیا) تو

انہوں نےا س کا انکار کر دیا

اب عنقریب

انھیں (اس روش کا نتیجہ ) معلوم ہو جائے گا

اپنے بھیجے ہوئے بندے سے

ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں

کہ یقینا

ان کی مدد کی جائے گی

اور

ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا

پس اے نبیﷺ

ذرا کچھ مُدت تک

انہیں ان کے حال پر چھوڑدو

اور

ٌدیکھتے رہو

عنقریب

یہ خود بھی دیکھ لیں گے

کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے

جلدی مچا رہےہیں؟

جب وہ ان کے صحن میں اترے گا

تو

وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت بُرا ہوگا

جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

بس ذرا انھیں کچھ

مُدّت کے لیے چھوڑ دو

اور

دیکھتے رہو

عنقریب خود دیکھ لیں گے

پاک ہے تیرا ربّ

عزت کا مالک

ان تمام باتوں سے

جو یہ لوگ بنا رہے ہیں

اور سلام ہے

رسولوں پر

اور ساری تعریف

اللہ ربّ العالمین کے ہی لیے ہے