ومن یقنت 22

سورة یٰس مکیة 36

رکوع 18

آیات 1 سے 12

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

یٰس

قسم ہے قرآن حکیم کی

کہ

تم یقینا

رسولوں میں سے ہو٬ سیدھے راستے پر ہو٬

( اور یہ قرآن) غالب

اور

رحیم ہستی کا نازل کردہ ہے

٬ تا کہ

تم خبردار کرو

ایک ایسی قوم کو

جس کے باپ دادا

خبردار نہ کیے گئے تھے

٬ اور

اس وجہ سے وہ

غفلت میں پڑے ہوئے ہیں

ان میں سے اکثر لوگ

فیصلہ عذاب کے مستحق ہو چکے ہیں

اسی لیے وہ ایمان نہیں لا ئے

ہم نے اُن کی گردنوں میں

طوق ڈال دیے ہیں

جن سے وہ

ٹھوڑیوں تک جکڑے گئے ہیں

اسی لیے وہ سر

اٹھائے کھڑے ہیں

ہم نے ایک دیوار اُن کے آگے

کھڑی کر دی ہے

اور

ایک دیوار اُن کے پیچھے

ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے

انھیں

اب کچھ نہیں سوجھتا

اُن کے لیے یکساں ہے

تم انہیں خبردار کرو یا نہ کرو

یہ نہ مانیں گے

تم تو اسی شخص کو

خبردار کر سکتے ہو

جو نصیحت کی پیروی کرے

اور

بے دیکھے

اللہ رحمان سے ڈرے

اُسے مغفرت اور اجرِ کریم کی

بشارت دے دو

ہم یقینا

ایک روز مُردوں کو

زندہ کرنے والے ہیں

جو کچھ افعال

انہوں نے کیے ہیں

وہ سب ہم

لکھتے جا رہے ہیں

اور جو کچھ آثار انہوں نے

پیچھے چھوڑے ہیں

وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں

ہر چیز کو ہم نے

ایک کھلی کتاب میں

درج کر رکھا ہے