ومن یقنت 22

سورة فاطرِ مکیة 35

رکوع 17

آیت 38 سے 45

بے شک

اللہ آسمانوں اور زمین کی

ہر پوشیدہ چیز سے واقف ہے

وہ تو سینوں کے

چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے

وہی تو ہے

جس نے تمہی زمین میں خلیفہ بنایا ہے

اب جو کوئی کُفر کرتا ہے

اُس کے کُفر کا وبال اُسی پر ہے

اور کافروں کو

اُن کا کفر اس کے سوا

کوئی ترقی نہیں دیتا

کہ

اُن کے ربّ کا غضب

ان پر زیادہ سے زیادہ

بھڑکتا چلا جاتا ہے

کافروں کے لیے خسارے میں

اضافے کے سوا کوئی ترقی نہیں

اے نبیﷺ

ان سے کہو

کبھی تم نے دیکھا بھی ہے

اپنےان شریکوں کو

جنہیں تم

اللہ کو چھوڑ کر پُکارا کرتے ہو؟

مجھے بتاؤ

انھوں نے زمین میں کیا پیدا کیا ہے؟

یا

آسمانوں میں اُن کی کیا شرکت ہے؟

(اگر یہ نہیں بتا سکتے تو ان سے پوچھو)

کیا ہم نے انہیں

کوئی تحریر لکھ کر دی ہے

جس کی بنا پر یہ

( اپنے اِس شرک کے لیے)

کوئی صاف سند رکھتے ہوں

نہیں

بلکہ

یہ ظالم ایک دوسرے کو محض

فریب کے جھانسے دیے جا رہے ہیں

حقیقت یہ ہے کہ

اللہ کے بعد کوئی دوسرا

انہیں

تھامنے والا نہیں ہے

بے شک

اللہ بڑا حلیم اور درگزر فرمانے والا ہے

یہ لوگ کڑی کڑی قسمیں کھا کر

کہا کرتے تھے

اگر

کوئی خبردار کرنے والا

اُن کے ہاں آیا ہوتا

تو یہ دنیا کی ہر دوسری قوم سے بڑھ کر

راست باز ہوتے

مگر

جب خبردار کرنے والا

اُن کے ہاں آگیا

تو

اس کی آمد نے ان کے اندر

حق سے فرار کے سِوا

کسی چیز میں اضافہ نہ کیا

یہ زمین میں اور زیادہ سرکشی کرنے لگے

اور

بُری بُری چالیں چلنے لگے

بُری چالیں اپنے چلنے والوں کو ہی لے بیٹھتی ہیں

اب کیا یہ لوگ

اس کا انتظار کر رہے ہیں

کہ

پچھلی قوموں کے ساتھ

اللہ اک جو طریقہ رہا

ان کے ساتھ بھی برتا جائے ؟

یہی بات ہے تو

اللہ کے طریقہ میں ہرگز

کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے

اور

تم کبھی نہ دیکھو گے

کہ

اللہ کی سنّت کو

اُس کے مقرر راستے سے

کوئی طاقت پھیر سکتی ہے

کیا یہ لوگ

کبھی زمین میں چلے پھرے نہیں ہیں

کہ

انہیں

اُن لوگوں کا انجام نظر آتا

جو اُن سے پہلے گزر چکے ہیں

اور

وہ ان سے بہت زیادہ طاقتور تھے؟

اللہ کو

کوئی چیز

عاجز کرنے والی نہیں ہے

نہ آسمانوں میں

اور

نہ زمین میں

وہ سب کچھ جانتا

اور

ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

اگر کہیں

وہ اُن لوگوں کو

اُن کے کرتوتوں پر پکڑتا

تو

زمین کسی متنفّس کو

جیتا نہ چھوڑتا

مگر

وہ انہیں

ایک مقررہ مدت تک

مہلت دے رہا ہے

پھرجب

ان کا وقت آن پورا ہوگا

تو

اللہ اپنے بندوں کو دیکھ لے گا