ومن یقنت 22

سورة فاطرِ مکیة 35

رکوع 13

آیات 1 سے 7

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے

تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو زمین اور آسمان کا بنانے والا

٬ اور

فرشتوں کو پیغام رساں

مقرر کرنے والا ہے

(ایسے فرشتے ) جن کے

دو دو اور تین تین اور چار چار بازو ہیں

وہ اپنی مخلوق کی ساخت میں

جیسا چاہتا ہے

اضافہ کرتا ہے

یقینا

اللہ ہر چیز پر قادر ہے

اللہ

جس رحمت کا دروازہ بھی

لوگوں کے لیے کھول دے

اُسے کوئی روکنے والا نہیں

اور

جسے وہ بند کر دے

اُسے

اللہ کے بعد پھرکوئی کھولنے والا نہیں

وہ زبردست اور حکیم ہے

لوگو!!

تم پر جو

اللہ کے احسانات ہیں

انھیں یاد رکھو

کیا

اللہ کے سوا کوئی اور خالق بھی ہے

جو تمہیں آسمانوں اور زمین سے رزق دیتا ہو ؟

کوئی معبود اُس کے سوا نہیں

آخر تم کہاں سے دھوکہ کھا رہے ہو ؟

اب اگر

اے نبی

یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں

٬ ( تو یہ کوئی نئی بات نہیں)

تم سے پہلے بھی بہت سے

رسول جھٹلائے جا چکے ہیں

اور

سارے معاملات آخر کار

اللہ ہی کی طرف رجوع ہونے والے ہیں

لوگو

اللہ کا وعدہ یقینا برحق ہے

لہٰذا

دنیا کی زندگی

تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے

اور نہ وہ بڑا دھوکہ باز تمہیں

اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے پائے

درحقیقت

شیطان تمہارا دشمن ہے

اس لیے تم بھی

اسے اپنا دشمن ہی سمجھو

وہ تو اپنے پیرووں کو

اپنی راہ پر اس لیے بُلا رہا ہے

کہ

وہ دوزخیوں میں شامل ہو جائیں

جو لوگ کُفر کریں گے

اُن کے لیے سخت عذاب ہے

اور

جو ایمان لائیں گے

اور

نیک عمل کریں گے

اُن کے لیے

مغفرت اور بڑا اجر ہے