ومن یقنت 22

سورة فاطرِ مکیة 35

رکوع 14

آیت 8 سے14

( بھلا کچھ ٹھکانہ ہے اس ِشخص کی گمراہی کا )

جس کے لیے اُس کا بُرا عمل

خوشنما بنا دیا گیا ہو

اور

وہ اُسے اچھا سمجھ رہا ہو؟

حقیقت یہ ہے کہ اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی میں ڈال دیتا ہے

اور

جسے چاہتا ہے راہِ راست دکھا دیتا ہے

پس (اے نبی )

خوامخواہ تمہاری جان اِن لوگوں کی خاطر غم وافسوس میں نہ گھُلے

جو کچھ یہ کر رہے ہیں

اللہ اس کو خوب جانتا ہے٬

وہ اللہ ہی تو ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے٬ پھر وہ بادل اٹھاتی ہیں

پھر ہم اُسے ایک اُجاڑ علاقے کی طرف لے جاتے ہیں

اور

اُس کے ذریعہ سے اُسی زمین کو جلا اٹھاتے ہی جو مری پڑی تھی

مرے ہوئے انسانوں کا بھی جی اٹھنا اسی طرح ہوگا

جو کوئی عزت چاہتا ہو تو اُسے معلوم ہونا چاہیے

کہ

عزت ساری کی ساری اللہ کی ہے

اُس کے ہاں جو چیز اوپر چڑہتی ہے

وہ صرف پاکیزہ قول ہے

اور

عملِ صالح اس کو اوپر چڑہاتا ہے

رہے وہ لوگ جو

بیہودہ چالبازیاں کرتے ہیں

اُن کے لیے سخت عذاب ہے

اور

اُن کا مکر خود ہی غارت ہونے والا ہے

اللہ نے تم کو مٹی سے پیدا کیا

پھر نطفہ سے پھر تمہارے جوڑے بنا دیے

( یعنی مرد اور عورت ) کوئی

عورت حاملہ نہی ہوتی

اور

نہ بچہ جنتی ہے

مگر

یہ سب کچھ اللہ کے علم میں ہوتا ہے

کوئی عمر پانے والا عمر نہیں پاتا

٬اور

نہ کسی کی عمر میں کوئی کمی ہوتی ہے

مگر

یہ سب کچھ

ایک کتاب میں لکھا ہوتا ہے

اللہ کے لیے

یہ بہت آسان کام ہے

اور

پانی کے دونوں ذخیرے

یکساں نہیں ہیں

ایک میٹھا اور پیاس بھجانے والا ہے

پینے میں خوشگوار

اور دوسرا سخت کھاری کہ حلق چھیل دے

مگر

دونوں سے تم

تروتازہ گوشت حاصل کرتے ہو

پہننے کے لیے

زینت کا سامان نکالتے ہو

اور

اسی پانی میں تم دیکھتے ہو

کشتیاں اُس کا

سینہ چیرتی چلی جا رہی ہیں

تا کہ

تم

اللہ کا فضل تلاش کرو

اور

اُس کے شکر گزار بنو

وہ دن کے اندر رات

اور

رات کے اندر

دن کو پِروتا ہوا لے آتا ہے

چاند اور سورج کو

اس نے مسخّر کر رکھا ہے

یہ سب کچھ

ایک وقتِ مقرر تک

چلے جا رہا ہے

وہی اللہ (جس کے یہ سارے کام ہیں)

تمہارا ربّ ہے

بادشاہی اُسی کی ہے

اُسے چھوڑ کر

جن دوسروں کو تم پُکارتے ہو

وہ ایک پرکاہ کے مالک

بھی نہیں ہیں

انہیں پُکارو

تو وہ تمہاری دعائیں

سُن نہیں سکتے

اور ٌ

سُن لیں

تو تمھیں کوئی

جواب نہیں دے سکتے

اور

قیامت کے روز

وہ تمہارے شرک کا

انکار کر دیں گے

حقیقتِ حال کی

ایسی صحیح خبرتمہیں

ایک خبردار کے سوا

کوئی نہیں دے سکتا