اتل مآاوحی 21

سورة لقمٰن مکیة 31

رکوع 10

آیات 1 سے 11

اللہ کے نام سے جو بے انتہامہربان اور رحم فرمانے والا ہے

ا ــ ل ــ م

یہ کتابِ حکیم کی آیات ہیں

ہدایت اور رحمت نیکو کار لوگوں کے لیے

جو نماز قائم کرتے ہیں

زکوة دیتے ہیں

اور

آخرت پر یقین رکھتے ہیں٬

یہی لوگ اپنے ربّ کی طرف سے

راہ راست پر ہیں

ٌ اور

یہی فلاح پانے والے ہیں

اور

انسانوں میں سے ہی کوئی

ایسا بھی ہے جو

کلاِمِ دلفریب خرید کر لاتا ہے

تا کہ

لوگوں کو

ٌاللہ کے راستہ سے

علم کے بغیر بھٹکا دے

اور

اس راستے کی

دعوت کو مذاق میں اُڑا دے

ایسے لوگوں کے لیۓ سخت

ذلیل کرنے والا عذاب ہے

اُسے جب ہماری آیات سُنائی جاتی ہیں

تو وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ

اس طرح رُخ پھیر لیتا ہے

گویا

کہ

اِس نے انہیں سُنا ہی نہیں

گویا

کہ اُس کے کان بہرے ہیں٬

اچھا

مُژدہ سنا دو اسے

ایک دردناک عذاب کا٬

البتہ

جو لوگ ایمان لے آئیں

اور

نیک عمل کریں

اُن کے لیے نعمت بھری جنتیں ہیں

جِن میں وہ ہمیشہ رہیں گے

یہ اللہ کا پُختہ وعدہ ہے

اور

وہ زبردست اور حکیم ہے

اُس نے آسمانوں کو پیدا کیا

بغیر

ستونوں کے جو تم کو نظر آئیں

اُس نے زمین میں پہاڑ جمادیے

تا کہ

وہ تمہیں لے کر ڈھلک نہ جائے

اُس نے ہرطرح کے جانور

زمین میں پھیلا دیے

اور

آسمان سے پانی برسایا

اور

زمین میں قِسم قِسم کی چیزیں اُگا دیں

یہ تو ہے اللہ کی تخلیق

اب ذرا مجھے دکھاؤ

ان دوسروں نے کیا پیدا کیاہے؟

اصل بات یہ ہے کہ

یہ ظالم صریح گمراہی میں

پڑے ہوئے ہیں